ن لیگ کی تحریک انصاف کو بڑا سیاسی دھچکا دینے کی تیاری، 30 سے 40 لوگ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کے لئے تیار

سرگودھا(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے راہنما سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان کو بھاگنے نہیں دینگے، اب انہیں تلاشی دینا ہو گی اور تحائف میں ملنے والی قیمتی گھڑیاں اور سونے کے ہار واپس کرنا ہونگے جبکہ پی ٹی آئی کے 30 سے 40 لوگ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راہنما سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سرگودھا آمد پر ڈویژن کے چاروں اضلاع کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات کی اوربات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کرپشن اپنے

عروج پر ہے۔عمران خان نے چور مچائے شور والی باتیں شروع کر رکھی ہیں جو کل تک کہتے تھے مہنگائی ہو، پیٹرول مہنگا ہو تو وزیر اعظم چور ہوتا ہے اور آج کہتے ہیں گھبرانا نہیں۔ ایاز صادق نے کہا کہ پیٹرول گیس بجلی گھی ادویات کی قیمتوں میں خوف ناک حد تک اضافہ کردیا گیا جبکہ عوام یہ سارا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کٹوں اور انڈوں سے انقلاب لانے والا وزیر اعظم خود کرپشن کی دلدل میں پھنس گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب آرڈینس این آر او کا ماں باپ نہیں بلکہ ان کا دادا پیش کیا گیا۔ نیب کو بی آر ٹی میں کرپشن نظر نہیں آ رہی۔اسی طرح چینی، مالم جبہ اور ادویات میں انہیں کرپشن نظر نہیں آئی۔ وزیر اعظم اپنی اور اپنے خاندان کی تلاشی دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنڈورا پیپر پر وزیراعظم اور ان کے وزرا استعفے دیں۔ایاز صادق نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہر سطح پر پی ٹی آئی گورنمنٹ کا مقابلہ کریں گی اب عمران نیازی کو بھاگنے نہیں دینگے ان کو تلاشی دینا ہو گی۔

Recent Posts

مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد

زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…

4 mins ago

ڈیرہ بگٹی ، مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…

10 mins ago

کیا مولانا فضل الرحمان عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…

24 mins ago

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

37 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

43 mins ago

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

48 mins ago