وزیر اعلی مریم نواز کا طلبہ کیلئے اہم اقدام،130 ارب روپے کاہونہار سکالرشپ، جامعات میں انفارمیشن ڈیسک قائم

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرپنجاب میں طلبہ کے لیے 130 ارب روپے کے ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آج آخری روز ہے۔جامعات میں ہونہار سکالر شپ انفارمیشن ڈیسک قائم کر دیئے گئے،ہونہار سکالر شپ کے تحت 68ڈسپلن/مضامین کے طلباء کو سکالر شپ دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ہر سال 30ہزار طلباء کو سکالر شپ ملیں گے۔پنجاب بھر کی50 پبلک سیکٹریونیورسٹیز کے طلبہ سکالر شپ حاصل کر سکیں گے۔انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرام کے تحت 4سے5سال تک سکالر شپ مہیا کیے جائیں گے۔بتایا گیا ہےکہ طلباء کی اہلیت کا تعین کرنے کے لیے میٹرک کے 30فیصد اور انٹر میڈیٹ کے 70فیصد مارکس سے میرٹ بنے گا۔ہونہار سکالر شپ کے تحت طلباء کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی۔22سال سے کم عمر3لاکھ سے کم آمدن رکھنے والے پنجاب کے شہری سکالر شپ حاصل کر سکیں گے۔

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلباء بھی سکالر شپ کے لیے اپلائی کر سکیں گے۔honhaarscholarship.punjabhec.gov.pk پر(کل) 18اکتوبر تک سکالر شپ کے لیے اپلائی کیا جا سکے گا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کاہر طالب علم میرا بیٹا اور ہر طالبہ میری بچی ہے۔طلبہ کو ہائر ایجوکیشن کے لیے خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ہونہار سکالر شپ کا مقصد محدود وسائل کے ساتھ اچھے نمبرز حاصل کرنیوالے طلباء کو اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

Recent Posts

بابا گورو نانک کا جنم دن بھرپور انداز میں منانے کیلئے انتظامات کی منظوری دیدی گئی

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) بابا گورو نانک جنم دن بھر پور انداز میں منا…

44 mins ago

پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں کے ارکان کا بلوچستان اسمبلی کا دورہ

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بلوچستان کے نظام کی ڈیجیٹائزیشن کا جائزہ لیا کوئٹہ(قدرت روزنامہ) غیر سرکاری…

1 hour ago

آئینی ترمیم، اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو حمایت کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت کی اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو حمایت…

2 hours ago

اب جو ترمیم ہونے جا رہی ہے اس کے بعد آئین پر عمل ہوگا، رانا ثنا اللہ کی پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ…

2 hours ago

بھارت کو بجلی چاہیے ، پاکستان کے پاس بہت بجلی ہے، نواز شریف کی بھارتی صحافیوں سے گفتگو

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پاکستان اور…

2 hours ago

بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی لیکن آئینی بینچ کے حوالے سے کچھ فائنل نہیں ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ…

3 hours ago