نادیہ حسین کو سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید کا سامنا کیوں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کو آج کل کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سینیئر ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کو اکثر ٹی وی مارننگ شوز میں میک ایکسپرٹ کے طور پر بلایا جاتا ہے۔ کچھ دن پہلے انہیں معروف ہوسٹ اور اینکر ساحر لودھی کے شو میں بھی بلایا گیا تھا۔
اس شو میں خواتین کے درمیان میک اپ کا مقابلہ کیا جارہا تھا اور نادیہ حسین دیگر پروفیشنل خواتین کے ہمراہ بطور جج شو میں شریک تھیں۔ اس دوران انہوں نے ایک نوجوان ماڈل کو ہائیلائیٹر اور مسکارے کے استعمال پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
اس جونیئر ماڈل کا میک اپ کسی اور آرٹسٹ نے کیا تھا تاہم نادیہ نے ماڈل کی شکل و صورت کا مذاق اڑایا اور اس دوران وہ بار بار اس کے چہرے کو چھوتی رہیں، جس کے باعث جونیئر ماڈل خوفزدہ اور پریشان نظر آنے لگی۔
نادیہ حسین کے اس طرز عمل پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
صارف فہد اعوان نے اس حوالے سے کہا، ’یہ رویہ قابل حیرت ہے، یہ لوگ بیچاری لڑکی پر دھونس جما رہے ہیں، ساحر لودھی تمہیں شرم آنی چاہیے، ہم اس خوفناک رویے سے متعلق کس کو رپورٹ کرسکتے ہیں۔‘
مدیحہ سید نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’اس (ماڈل) کے چہرے کو اس طرح چھونا واقعی بہت بری بات ہے، وہ (ماڈل) رونے والی تھی، اس دھرتی پر نادیہ اور ساحر کے وجود کا آخر مقصد کیا ہے۔‘
حفصہ اقبال نے کہا، ’میں حیران ہوں کہ ان بھدے ناخنوں والی چڑیلوں کو لوگ آخر کیسے اپنا چہرہ چھونے کی اجازت دے دیتے ہیں۔‘
سید حسن گیلانی نے کہا، ’انہوں نے ظالمانہ انداز سے اس لڑکی کا مذاق اڑایا، یہ رویہ ذلت آمیز اور ناقابل قبول ہے، لوگ کیسے یہ مارننگ شو دیکھ لیتے ہیں۔‘

Recent Posts

حکومت بلوچستان کا تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو بلاسود قرضے دینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبے کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں…

5 mins ago

2 برسوں میں 7 ہزار افراد کو بذریعہ بیورو بیرون ملک ملازمت ملی، وزارت برائے سمندر پار پاکستانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ 2 برسوں میں سمندر پار ملازمت کارپوریشن کے ذریعے 7 ہزار…

14 mins ago

معروف قانون دان کا واٹس ایپ ہیک، ہیکر نے دوستوں سے لاکھوں روپے طلب کر لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بار کےسابق صدریاسین آزاد کا واٹس…

40 mins ago

خیبرپختونخوا کے 6 فلیگ شپ منصوبے کون سے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کابینہ…

50 mins ago

حکومت کے کم از کم 7 ارکان آئینی ترمیم پر حکومت کو ووٹ نہیں دیں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ…

1 hour ago

عمران خان کی رہائی اور آئینی ترمیم کے خلاف کل ہر شہر میں احتجاج ہوگا، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

1 hour ago