حکومت کے کم از کم 7 ارکان آئینی ترمیم پر حکومت کو ووٹ نہیں دیں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا کہ حکومتی بینچز سے کم از کم 7ممبران ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے، فی الحال تو 7 لوگ ہیں جن کا علم ہوا ہے لیکن زیادہ بھی ہوسکتے ہیں۔
پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کے ووٹ صرف ان کی کتابوں میں پورے ہیں۔ ہم سے تو انہوں نے اپنا مسودہ شیئر بھی نہیں کیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے نہ اپنے ممبران سے پوچھا، نہ ڈر کے مارے جواب دیا ہے۔ وثوق سے کہتا ہوں جب یہ بل لائیں گے تو ان کے ووٹ کم ہوں گے، 7حکومتی ایم این اے تو ان کو ووٹ نہیں دیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان ممبران سے ہمارا رابطہ نہیں ہے لیکن اتنا معلوم ہے کہ ان ممبران نے کہا ہے کہ نااہل ہو بھی جائیں لیکن ووٹ نہیں دیں گے۔ شاید بلاول بھٹو کو بھی علم ہوکہ ان کے اپنے ممبران ووٹ نہیں دے رہے۔
انہوں نے کہا کہ اخلاقی طور پر ہم اس چیز کے حق میں نہیں ہیں کہ پارٹی پالیسی کا انحراف کیا جائے، پارٹی پالیسی کے مطابق ہی ووٹ دینا چاہیے لیکن کچھ لوگ اگر نہیں دینا چاہتے تو اس بارے کچھ کہہ نہیں سکتے ہیں۔
دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے بھی بیرسٹر گوہر کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی بندے ووٹ نہیں دیں گے اور وہ 7 سے زیادہ بھی ہوسکتے ہیں۔

Recent Posts

آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو قومی اسمبلی میں مزید کتنے ووٹ درکار؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت 26 ویں ترمیم پاس کروانے کا مصمم ارادہ رکھتی ہے اور…

1 min ago

پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک بائیکس متعارف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ای ٹربو موٹرز نے پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک موٹر…

13 mins ago

پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کا احتجاج کن ممالک کی درخواست پر ملتوی کیا؟ سلمان اکرم راجا نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جنرل سیلمان اکرم راجا نے کہا…

27 mins ago

معاشی اعداد و شمار میں استحکام، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 16 ملین ڈالر سے زیادہ ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے…

36 mins ago

جامعہ کراچی میں طلبہ سراپا احتجاج کیوں، مطالبات کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی میں بھاری فیسوں، پوائنٹس کی کمی اور بنیادی سہولیات کے…

45 mins ago

سردار اختر مینگل کے بعد کیا بی این پی کے سینیٹرز اور ارکان اسمبلی بھی مستعفی ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بدھ کی شب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق رکن قومی اسمبلی…

56 mins ago