2 برسوں میں 7 ہزار افراد کو بذریعہ بیورو بیرون ملک ملازمت ملی، وزارت برائے سمندر پار پاکستانی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ 2 برسوں میں سمندر پار ملازمت کارپوریشن کے ذریعے 7 ہزار افراد کو بیرون ملک ملازمتیں فراہم کی گئیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ 2 سالوں میں 19 لاکھ 25 ہزار نوجوانوں نے بیرون ملک جانے کے لیے بیرو آف امیگریشن میں رجسٹریشن کروائی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران سمندر پار ملازمت کارپوریشن کے ذریعے 7 ہزار سے زائد افراد کو بیرون ملک ملازمت فراہم کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ 2 سال کے دوران بیورو آف امیگریشن کے ذریعے 3 ہزار 924 افراد جنوبی کوریا ملازمت کے لیے گئے۔ کویت 2367، سعودی عرب 639، جاپان 100، قطر 28 اور لیبیا 4 افراد بیورو آف امیگریشن کے ذریعے ملازمت کے لیے گئے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی بڑی تعداد میں بیرون ملک منتقلی کا سلسلہ جاری ہے جن کی ایک بڑی تعداد آئی ٹی اور میڈیکل سیکٹرز سے تعلق رکھتی ہے اور ان میں سافٹ وئیر انجینیئرز، آئی ٹی انجینیئرز، نرسز اور فارماسسٹس شامل ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق سال 2023 میں ملک چھوڑجانے والے افراد کی تعداد 8 لاکھ سے زیادہ تھی۔

Recent Posts

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

9 mins ago

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

21 mins ago

حکومت آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضا مند ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعییت علمائے…

27 mins ago

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

33 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

42 mins ago

ڈراما سیریل کفارہ، سالار اور ستارہ کی کیمسٹری مداحوں کو بھاگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی کی ڈراما سیریل کفارہ کی آخری قسط نشر ہوگئی…

48 mins ago