لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کے دیہی علاقوں میں خواتین اپنی کمیونٹی اور اپنے خاندان کی فلاح و بہبود میں کلیدی کردارادا کرتی ہیں۔نیسلے نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی)کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے احساس پروگرام کے تحت سال2017میں بی آئی ایس پی بینیفشریز کو معاشی مواقعوں کی فراہمی کیلئے ”نیسلے بی آئی ایس پی رورل وومین سیلز پروگرام“متعارف کرایاگیا۔
سال2008میں متعارف کرایا گیابی آئی ایس پی پروگرام غیر مشروط طور پر رقم منتقلی کا پروگرام ہے جس کے تحت مستحقین کو سہہ ماہی بنیادوں پر تقریباً6ہزار روپے کی رقم فراہم کی جاتی ہے ۔
نیسلے بی آئی ایس پی رورل وومین سیلز پروگرام پاکستان کے 23اضلاع میں متعارف کرایا گیا،اس پروگرام میں 1800سے زائد بی آئی ایس پی بینیشفریز کو بطور سیلز ایجنٹ انرول کیا گیا،اس وقت تک ان خواتین سیلز ایجنٹس کی مجموعی سیلز 97ملین روپے تک پہنچ چکی ہے ،اس پروگرام سے استفادہ کرنے والی خواتین کو اب تک 3.37ملین روپے کے آسان قرضے بھی فراہم کئے جاچکے ہیں۔
اس پروگرام کے تحت خواتین سیلز ایجنٹس کی ماہانہ اوسط آمدن 5تا10ہزار روپے کے لگ بھگ ہے ۔
پنڈی بھٹیاں کی ریحانہ بی بی نیسلے کے ساتھ سال2018مائیکرو ڈسٹری بیوٹر کے طور پر کام کررہی ہیں،بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح ریحانہ بی بی کے خاندان کو بھی کورونا وباء کے باعث مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ریحانہ بی بی کا کہناہے کہ ان کے شوہر یومیہ اجرت پر مزدوری کرتے تھے،تاہم کورونا وبا ء کے باعث ان کے شوہر کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے،اور ان کے خاندان کو شدید مالی مشکلات کا سامناکرنا پڑا،تاہم اس پروگرام کی مدد سے وہ اس مشکل وقت میں اپنے خاندان کی کفالت کرنے کے قابل ہوئیں۔
ابتدائی طور پر انہیں بطور سیلز ایجنٹ اپنے گاوٴں میں کام شروع کرنے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،اور دکاندار ان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کاشکار تھے،ابتدائی طور پر دکانداروں نے ان سے محدود مقدار میں سامان کی خریداری کی ،تاہم طلب میں اضافے کے بعد اب دکاندار ان کے مستقل خریدار بن گئے ہیں۔
اب جبکہ ریحانہ بی بی اپنے گاوٴں میں خود کو بطور مائیکرو ڈسٹری بیوٹر مستحکم کرچکی ہیں ،انہوں نے قریبی علاقوں میں بھی نیسلے مصنوعات کی تقسیم کا کام شروع کردیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ ہمارے سیلز آرڈرز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے اور وہ اب قریبی دیہاتوں میں بھی نیسلے مصنوعات فراہم کررہی ہیں۔
نیسلے بی آئی ایس پی رورل وومین سیلز پروگرام نے ریحانہ بی بی کو مالی طور پر مستحکم بنایا ،ان کا کہناہے کہ سیلز کے نتیجے میں انہیں جو رقم ملتی ہے ،وہ ان کے بچوں اور گھر کے اخراجات کیلئے استعمال ہورہی ہے جبکہ وہ اپنی بیٹی کی شادی کیلئے اس میں سے بچت بھی کررہی ہیں۔
گزشتہ چار برسوں میں اس پروگرام کا دائر ہ کار وسیع ہوا ہے اور اس وقت پاکستان کے 24اضلاع میں1800سے زائد بی آئی ایس پی بینیفشریز کا بطور رورل سیلز ایجنٹ اندراج کیا گیا ہے ۔
نیسلے پاکستان نے اخوت پاکستان(2019سے سود سے پاک سب سے بڑے مائیکرو فنانس پروگرام)کے ساتھ اشترا ک کرتے ہوئے خواتین کی قرضوں تک حصول کی رسائی کو بہتر بناتے ہوئے 20لاکھ روپے کے قرضے فراہم کئے۔
اس اقدام نے ان خواتین کو ریٹیل کاروبار میں داخل کرکے انہیں معاشی طور پر با اختیار بنا کر ان غریب خواتین کی مالی رسائی کو بہتر بنایا ہے اور ان کی زیادہ سے زیادہ مالی شمولیت میں مدد دی ہے ۔
ہم پائیدار ترقی کے اہداف کے نمبر5صنفی مساوات اور نمبر8باعزت روزگار اور معاشی ترقی کے حصول کیلئے پرعزم ہیں۔نیسلے پاکستان ملک کی پسماندہ دیہی خواتین کو با اختیار بنانے اور معاشی ترقی کے مواقعوں کی فراہمی کے حوالے سے پرعزم ہے ۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…
کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…
زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…