بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے وطن واپسی پر یو ٹرن لے لیا

ڈھاکہ (قدرت روزنامہ )بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے وطن واپسی پر یو ٹرن لے لیاہے ۔

سابق کپتان نے سکیورٹی خدشات کے باعث بنگلا دیش نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ڈھاکا میں شیر بنگلا اسٹیڈیم کے باہر گزشتہ روز شکیب کے خلاف مظاہرہ ہوا تھا، مظاہروں کے وقت اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں پریکٹس کر رہی تھیں۔شکیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں نے واپس بنگلا دیش جانا تھا مگر اب ایسا لگتا ہے کہ میں نہیں جا سکوں گا، سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ایسا فیصلہ کیا اور یہ میری ذاتی سکیورٹی کا مسئلہ ہے، مجھے لگ رہا ہے کہ وطن واپس نہ جانے کا میرا یہ فیصلہ حتمی ہے۔

شکیب الحسن نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کرنا تھی، ان کا جنوبی افریقا کےخلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں نام بھی شامل ہے۔شکیب الحسن نے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اکتوبر سے میرپور میں شروع ہوگا۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پولیس کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ڈنڈوں، لاتوں کی برسات، وِڈیو وائرل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں کی جانب سے نوجوان پر سرعام بہیمانہ تشدد کیا گیا،…

24 mins ago

کراچی کا موسم بدستور گرم، ہفتے کو پارہ 40ڈگری تک جانیکا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب ہفتے کو درجہ…

32 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر…

38 mins ago

حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے، عمر ایوب

پشاور(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آئینی…

41 mins ago

حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے…

47 mins ago

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی ، پلیئر آف دی میچ ساجد خان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندارکامیابی پر پلیئر آف دی میچ ساجد خان نے اہم…

49 mins ago