ہواوے کا 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی سی ٹی مہارتوں کی تربیت دینے کا منصوبہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ہواوے نے 3 لاکھ نوجوان پاکستانیوں کو جدید معلوماتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ایک وسیع تربیتی پروگرام تشکیل دیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد عالمی مہارت اور جدید تربیتی وسائل کو مقامی نظامِ تعلیم میں شامل کرکے تکنیکی تعلیم اورمہارت کے معیار کو بہتر بنانا اور ملک میں ٹیکنالوجی کےمیدان میں جدت اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔
قومی ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن وزیراعظم شہبازشریف کےچین کے دورے کے دوران ہواوے کمپنی کے ساتھ طے کی گئی مفاہمتی یاداشتوں کے پروگرام پر عمل درآمد کرے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کےچین کے دورے کے دوران پاکستانی نوجوانوں کو جدید تکنیکی مہارتوں کی تربیت دینے کے لیے ہواوے کے ساتھ تعاون کی بنیاد رکھی گئی تھی۔
یہ تربیتی پروگرام نوجوانوں کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنےمیں معاون ثابت ہوگا جس سے ان کی اقتصادی حالت میں بہتری ممکن ہو گی۔
ہواوے کا یہ تربیتی پروگرام پاکستان کےتکنیکی تعلیمی نظام میں مثبت تبدیلیاں متعارف کروانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جس کے نتیجےمیں نوجوانوں کی ترقی اور ملک کی معیشت کومزید استحکام حاصل ہوگا۔
ایس آئی ایف سی کے اس اقدام سے پاکستان کے تکنیکی تعلیمی منظرنامے کو آگے بڑھانے کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پولیس کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ڈنڈوں، لاتوں کی برسات، وِڈیو وائرل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں کی جانب سے نوجوان پر سرعام بہیمانہ تشدد کیا گیا،…

30 mins ago

کراچی کا موسم بدستور گرم، ہفتے کو پارہ 40ڈگری تک جانیکا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب ہفتے کو درجہ…

38 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر…

44 mins ago

حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے، عمر ایوب

پشاور(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آئینی…

47 mins ago

حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے…

53 mins ago

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی ، پلیئر آف دی میچ ساجد خان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندارکامیابی پر پلیئر آف دی میچ ساجد خان نے اہم…

55 mins ago