بنگلہ دیش والا ماڈل اپنا کر عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کی گئی،عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ بنگلہ دیش والا ماڈل اپنا کر عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کی گئی،کسی کو اجازت نہیں کہ وہ بغاوت کی کالز دے کر امن وامان خراب کرے،کوئی الزام لگا رہا ہے تو وہ ثبوت بھی پیش کرے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپنی سیاست کیلئے اتنا کیوں گر رہے ہو؟دوسروں کی بچیوں کا لحاظ تو کرو، والدین پولیس سٹیشنوں کے باہر کھڑے رل رہے ہیں،اس واقعہ میں بھی 9مئی والی لوٹ مار کی گئی،ان کاکہناتھا کہ تحریک فساد پارٹی آج معصوم بننے کی کوشش کررہی ہے،پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مہم چلائی جا رہی ہے،اپنے ملک کیخلاف بغاوت کو فرض قرار دیا جارہا ہے،والدین، اساتذہ اور میڈیا اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں،وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ بنگلہ دیش والا ماڈل اپنا کر عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کی گئی،کسی کو اجازت نہیں کہ وہ بغاوت کی کالز دے کر امن وامان خراب کرے،کوئی الزام لگا رہا ہے تو وہ ثبوت بھی پیش کرے،عظمیٰ بخاری نے کہاکہ پی ٹی آئی والے پنجاب میں آگ لگانے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں،آئی ایس ایف کے لوگوں کو آگ لگانے اور توڑ پھوڑ کیلئے بلایا گیا۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پولیس کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ڈنڈوں، لاتوں کی برسات، وِڈیو وائرل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں کی جانب سے نوجوان پر سرعام بہیمانہ تشدد کیا گیا،…

7 mins ago

کراچی کا موسم بدستور گرم، ہفتے کو پارہ 40ڈگری تک جانیکا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب ہفتے کو درجہ…

15 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر…

21 mins ago

حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے، عمر ایوب

پشاور(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آئینی…

24 mins ago

حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے…

30 mins ago

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی ، پلیئر آف دی میچ ساجد خان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندارکامیابی پر پلیئر آف دی میچ ساجد خان نے اہم…

32 mins ago