دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان نے 3 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلی فتح حاصل کرلی

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیتے ہوئے سیریز ایک ایک سے برابر کر دی لیکن ساتھ ہی اس میچ میں کئی اہم ریکارڈ بھی پاش پاش کر دیئے گئے جس کا سہرا پاکستانی سپنرز نعمان علی اور ساجد خان کو جاتاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی تمام وکٹیں پاکستان کے دوسپنرز نے حاصل کی اور یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 7واں موقع ہے جب 20 کھلاڑیوں کو دو بالرز نے آوٹ کیا ، پاکستان نے 52 سال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کا یہ ریکارڈ برابر کر دیاہے ، نعمان علی نے 11 جبکہ ساجد نے 9 وکٹیں حاصل کیں ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ کارنامہ انگلینڈ اور آسٹریلیا دو دو بار جبکہ جنوبی افریقہ اور پاکستان ایک ایک بار انجام دے چکے ہیں ، 1972 میں آسٹریلیا کے ڈینس لیلی اور باب میسی نے انگلینڈ کے 20 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا ۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 1956 میں آسٹریلیا کو کراچی کے گراونڈ میں شکست دی تھی جس میں فضل محمود اور خان محمد نے 20 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا ، فضل محمود نے 13 جبکہ خان محمد نے 7 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا تھا ۔ اس کے علاوہ پاکستان نے ہوم گراونڈ پر 44 ماہ کے بعد ٹیسٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی ہے ۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پولیس کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ڈنڈوں، لاتوں کی برسات، وِڈیو وائرل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں کی جانب سے نوجوان پر سرعام بہیمانہ تشدد کیا گیا،…

6 mins ago

کراچی کا موسم بدستور گرم، ہفتے کو پارہ 40ڈگری تک جانیکا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب ہفتے کو درجہ…

15 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر…

21 mins ago

حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے، عمر ایوب

پشاور(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آئینی…

23 mins ago

حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے…

30 mins ago

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی ، پلیئر آف دی میچ ساجد خان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندارکامیابی پر پلیئر آف دی میچ ساجد خان نے اہم…

31 mins ago