انگلینڈ کو شکست دینے میں سب سے اہم کردار کس کا رہا؟ کپتان شان مسعود نے بتا دیا

ملتان (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہاہے کہ یہ میچ تمام کھلاڑیوں کیلئے خاص ہے ، جیتنے کیلئے سب نے اپنا کردار ادا کیا ، ہر کھلاڑی نے ہر شعبے میں پرفارم کیا ۔
قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “پہلی فتح ہمیشہ خاص ہوتی ہے، خاص طور پر مشکل وقت کے بعد۔ لڑکوں نے محنت کی، اس ہفتے بہت کچھ ہوا، لیکن ہم نے 20 وکٹیں لینے کی حکمت عملی بنائی اور اسے عملی جامہ پہنایا۔ تین سال اور گیارہ مہینے کا وقفہ تڑپ پیدا کرتا ہے، مگر ہم محنت اور عزم پر شک نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی مشکل وقت کے بعد ملی ہے ، ، ہم نے منصوبے بنائے اور انہیں پہلےاور دوسرے اننگز میں اچھے اسکور سے سپورٹ کیا۔ ہم نے بنگلہ دیش کے خلاف سیمرز آزمائے لیکن ہم کچھ پیچھے رہ گئے۔ ملتان میں زیادہ کرکٹ نہیں ہوتی، وہاں اسپنرز کا فائدہ تھا، نعمان اور ساجد تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ فیلڈ میں بڑی محنت ہوئی، ہر کسی نے اپنا کردار ادا کیا۔

شان مسعود کا کہناتھا کہ کامران غلام نے پریشر گیم میں سینچری سکور کی ، دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک کو ریپلیس کرنا آسان نہیں ہوتا، ، لیکن اس کا سنچری بنانا واقعی خاص تھا۔ آغا میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک ہے، ایک ٹیم پلیئر، جو ہمیشہ پاکستان کے لیے کھیلتا ہے۔ صائم ایوب نے پہلی اننگز میں بڑی پختگی کا مظاہرہ کیا۔

Recent Posts

فلسطین اور لبنان کے مسلمانوں کو مصیبت میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے، وزیرِاعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین اور لبنان کے مسلمانوں کو…

3 mins ago

الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں پر مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں پر ہونے والا مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم…

11 mins ago

آئینی ترامیم پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری، زبردستی قانونی سازی کرائی جارہی ہے، پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئینی ترامیم کے لیے قائم پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین…

18 mins ago

لاہور کے تعلیمی اداروں میں ہراسگی؛ ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کی ہدایت

لاہور(قدرت روزنامہ) تعلیمی اداروں میں حالیہ واقعات سے متعلق لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف…

1 hour ago

آئی ایم ایف کا سالانہ اجلاس؛ پاکستانی وفد آئندہ ہفتے امریکا جائے گا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اگلے ہفتے آئی ایم ایف اورعالمی بینک…

1 hour ago

سپریم کورٹ؛ سرکاری ملازمین کے بچوں سے متعلق کوٹہ پالیسی و پیکیجز غیر قانونی قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کے بچوں سے متعلق کوٹہ پالیسی و…

2 hours ago