بجلی مفت، پٹرول مفت، گیس مفت اور رہائش گاہیں مفت رکھنے والے نالائق وزیر، مشیر کہتے ہیں پاکستان میں پٹرول بہت سستا ہے، پٹرول کی قیمت دوبارہ 70 روپے پر لانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ منظور نہیں۔ حکومت کی غریب مار پالیسیاں مسترد کرتے ہیں۔ حکومت پٹرول کی قیمت دوبارہ 70روپے پر لائے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے کے ظالمانہ اضافے کے خلافے بلائے گئے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مجید غوری کا کہنا تھا کہ بے روزگای اور مہنگائی کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور اور مزدور مررہے ہیں۔حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ حکومت بے تحاشا مہنگائی اور ٹیکسوں کے

ذریعے غریبوں کا خون چوس رہی ہے۔ نالائق وزیروں، مشیروں کو خوش کرنے کے لئے کروڑوں روپے کی نئی گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں۔ان کے لو گوں کی بجلی مفت، پٹرول مفت، گیس مفت، رہائش گاہیں مفت اس لئے یہ مثالیں دیتے ہیں کہ دوسرے ملکوں سے پاکستان میں پٹرول تو بہت سستا ہے۔جب تک ملک کا قرضہ نہیں اتر جاتا،وزیر وں، مشیروں کو دی جانے والی مراعات ختم اور ان کی تنخواہیں حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے فرمان کے مطابق مزدور کے برابر کر دی جائیں۔گارنٹی دیتا ہوں مہنگائی ختم ہو جائے گی۔عوامی رکشہ یونین کل 17اکتوبر 2021ء بروز اتوار صبح 11.30بجے ٹھوکر نیاز بیاگ چوک میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

Recent Posts

کوہلو، باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 22افراد زخمی

کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…

4 mins ago

مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد

زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…

11 mins ago

ڈیرہ بگٹی ، مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…

17 mins ago

کیا مولانا فضل الرحمان عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…

31 mins ago

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

44 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

50 mins ago