راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر احتجاج کی کال کے معاملے پر راولپنڈی میں مختلف شاہراؤں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دی گئیں۔
پشاور روڈ پر چیئرنگ کراس کے قریب اور نال روڈ پر ایم ایچ کے قریب سڑک کے دونوں جانب رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں، شاہراؤں پر ایک لائن ٹریفک گزرنے کے لیے فی الحال کھلی رکھی گئی ہے۔
راولپنڈی کے داخلی راستوں پر بھی زیگ زیگ پکٹس قائم کرکے پولیس نفری تعینات کر دی گئی۔
مریڑھ چوک اور لیاقت باغ کی جانب جانے والے راستے بند ہیں جبکہ سواں پل پر سنگل لائن ٹریفک کو آنے اور جانے دیا جا رہا ہے۔ راولپنڈی کے دیگر تمام راستے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔
جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں میڑو بس سروس آپریشن پانچویں روز بھی بند ہے۔
میڑو بس سروس کا آپریشن شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے موقع سیکیورٹی کے پیش نظر 14 سے 16 اکتوبر تک بند کیا گیا تھا بعدازاں 17 اکتوبر کو بھی آپریشن بند رکھا گیا لیکن آج جمعے کو بھی بس سروس بند ہے۔
اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اللّٰہ کی کتاب مومن کو غلامی کے طریق نہیں…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ٹیوٹا پاکستان نے نئے سال کی آمدکے موقع پر صارفین کو خوشخبری سناتے…
کراچی(قدرت روزنامہ)زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی اور…
یواے ای(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات نے نئے ٹیکس ریلیف کا اعلان کیا ہے اس…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر بیٹری کی…
کراچی(قدرت روزنامہ)آج 18 نومبر 2024 پیر کے روز سعودی ریال، برطانوی پاؤنڈ اور اماراتی درہم…