طالبہ زیادتی فیک نیوز: احتجاج پر گرفتار 100 کے قریب طلبا رہا


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) طلبا سے مبینہ زیادتی کی خبروں پر احتجاج کرنے پر پنڈی سے گرفتار کیے گئے 387 مظاہرین میں سے 100 کے قریب طلبا کو عدالتوں نے رہا کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز پنڈی پولیس کی جانب سے 387 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں آج عدالتوں میں پیش کیا گیا۔ ایک عدالت نے 14 طلبا اور دوسری عدالت نے 77 طلبا کو رہا کردیا۔
گرفتار 17 طلبا عدالت پیش، 14 کی ضمانت منظور، تین کا جوڈیشل ریمانڈ
نے گرفتار متعدد طلبا کو راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس میں قائم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کی عدالت میں پیش کردیا۔ متعدد بچے بستے پہنے ہوئے تھے۔
پولیس کی جانب سے گرفتار 17 طالب علموں کو سول جج نائمہ عفت کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے 14 بچوں کی ضمانت کی پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی جب کہ تین طالب علموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
راولپنڈی پولیس نے مظاہرین کے خلاف مختلف تھانوں میں 8 مقدمات درج کیے تھے مقدمات میں 387 طلباء کو نامزد ملزمان جبکہ 2425 کو نامعلوم ظاہر کیا گیا ہے۔ مقدمات تھانہ نیوٹاؤن، ائیرپورٹ، مورگاہ، گوجر خان، صدر واہ اور نصیر آباد میں درج کیے گئے۔
تھانہ ائیرپورٹ ایریا سے گرفتار تمام 77 طلبہ رہا، مقدمہ خارج
اسی طرح تھانہ ائیرپورٹ ایریا سے گرفتار تمام 77 طلبہ کو ضمانت دے دی گئی اور ان کے خلاف مقدمہ خارج کردیا گیا۔ سول جج جہاں زیب امان نے تمام گرفتار طلبہ کو بری کر دیا۔ وکلائے صفائی نے کہا کہ احتجاج آئینی و قانونی حق ہے مقدمہ خارج کیا جائے۔
دیگر تین تھانوں میں گرفتار طلبہ بھی جوڈیشل کمپلیکس پہنچا دئیے گئے۔ اس پر عدالت نے حکم دیا کہ بلا جواز اس قدر گرفتاریاں کی گئیں؟ سب کی ہتھکڑیاں کھول دو۔
عدالت نے طلبہ کو بھی سخت وارننگ دی کہ دوبارہ گڑبڑ کی جیل جاؤ گے اپنا مستقبل سنوارو، والدین بچوں کی تربیت اور نصیحت کریں دوبارہ یہ دوبارہ گڑبڑ نہ کریں۔

Recent Posts

اینٹی نارکوٹکس اور نیوی کی مشترکہ کارروائی، 28 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

کراچی (قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کھلے سمندر میں پاک بحریہ اور پاکستان میری…

3 hours ago

24 نومبر کو غلامی سے نجات کےلیے نکلنا ہے، علیمہ خان کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے…

4 hours ago

برطانوی عدالت کی جانب سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے پر ترجمان نواز شریف خاندان کا رد عمل

لندن(قدرت روزنامہ)ترجمان نوازشریف خاندان نے برطانوی عدالت سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار…

4 hours ago

پی ٹی آئی کے اس احتجاج کا نتیجہ بھی پہلے جیسا ہوگا، طلال چودھری کا دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ(ن) طلال چودھری نے کہا ہے پی ٹی آئی کے احتجاج…

4 hours ago

میچ کے دوران پاکستانی مداحوں کی جانب سے بابر اعظم کے خلاف جملے کسنے پر امام الحق شدید غصے میں آگئے

لاہور(قدرت رورزنامہ)پاکستان کے بیٹر امام الحق نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے بابراعظم کے حق میں…

4 hours ago

بچے میری ریڈ لائن ہیں انکے خلاف ہر قسم کے تشدد کا تدارک کریں گے: مریم نواز

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں پر تشدد، استحصال، بدسلوکی کے…

4 hours ago