آئی ایم ایف کا سالانہ اجلاس؛ پاکستانی وفد آئندہ ہفتے امریکا جائے گا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اگلے ہفتے آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے معاشی ٹیم کے ہمراہ امریکا جائیں گے۔
وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاس 21 سے 26 اکتوبر تک شیڈول ہیں۔ پاکستان سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خزانہ اوراسٹیٹ بینک سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے۔ وزیر خزانہ محمداورنگزیب معاشی ٹیم کے ہمراہ امریکا کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم عالمی مالیاتی اداروں کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کرے گی۔ معاشی ٹیم آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ابتدائی جائزہ رپورٹس شئیرکرے گی۔ دورہ امریکا میں دیگر ممالک کے وزرائے خزانہ سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ معاشی ٹیم کی سالانہ اجلاسوں کے موقع پر ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات بھی ہوگی۔ پاکستانی معاشی ٹیم نئے قرض پروگرام کے بعد ملکی معاشی صورتحال سے آئی ایم ایف کو آگاہ کرے گی۔

Recent Posts

کم عمر بچی کی بڑی عمر کے مرد سے زبردستی شادی کی کوشش؛ دلہا گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) کم عمر بچی کی بڑی عمر کے مرد سے زبردستی شادی کی کوشش…

17 mins ago

آئینی ترامیم پر فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد اور بلاول بھٹو کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئینی ترامیم کے معاملے پر پی ٹی آئی وفد نے فضل الرحمان سے…

35 mins ago

کراچی؛ موٹرسائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر شہری قتل

کراچی(قدرت روزنامہ)محمود آباد لیاقت اشرف کالونی میں مسلح ڈکیتوں نے دن دیہاڑے موٹر سائیکل چھیننے…

47 mins ago

الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کا پابند ہے، سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں کے کیس میں دوسری وضاحت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کی دوسری وضاحت جاری کردی…

57 mins ago

فلسطین اور لبنان کے مسلمانوں کو مصیبت میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے، وزیرِاعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین اور لبنان کے مسلمانوں کو…

1 hour ago

الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں پر مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں پر ہونے والا مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم…

1 hour ago