الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں پر مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں پر ہونے والا مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے بڑی پیش رفت کی توقع تھی، تاہم ممبر پنجاب کے اجلاس میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے اہم اجلاس کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ہی ختم ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس کے لیے سیکرٹری قومی اسمبلی الیکشن کمیشن پہنچے۔ ای سی پی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے نتیجے میں توقع کی جا رہی تھی کہ یہ مخصوص نشستوں کی صورت حال کو واضح کردے گا کہ حکمراں اتحاد کو ملیں گی یا سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی کو۔
حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں نے اضافی نشستوں پر نوٹی فائی اراکین کو وفاقی دارالحکومت میں طلب کر رکھا ہے جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں اضافی مخصوص نشستوں کے حامل ارکان کو معطل کر رکھا ہے اور اگر الیکشن کمیشن مخصوص نشستیں حکمران اتحاد اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کو دینے کا فیصلہ سناتا ہے تو اس کے نتیجے میں انہیں دو تہائی اکثریت حاصل ہو جائے گی۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

Recent Posts

لاہور؛ چور گھر سے 15 کروڑ سے زائد کے زیورات اور 40 لاکھ کیش لے کر فرار

لاہور(قدرت روزنامہ) چوروں نے ایک گھر سے 15 کروڑ سے زائد کے زیورات اور 40…

37 mins ago

ملک میں مہنگائی کی شرح پھر بڑھ گئی، 19 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے…

59 mins ago

کم عمر بچی کی بڑی عمر کے مرد سے زبردستی شادی کی کوشش؛ دلہا گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) کم عمر بچی کی بڑی عمر کے مرد سے زبردستی شادی کی کوشش…

1 hour ago

آئینی ترامیم پر فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد اور بلاول بھٹو کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئینی ترامیم کے معاملے پر پی ٹی آئی وفد نے فضل الرحمان سے…

2 hours ago

کراچی؛ موٹرسائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر شہری قتل

کراچی(قدرت روزنامہ)محمود آباد لیاقت اشرف کالونی میں مسلح ڈکیتوں نے دن دیہاڑے موٹر سائیکل چھیننے…

2 hours ago

الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کا پابند ہے، سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں کے کیس میں دوسری وضاحت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کی دوسری وضاحت جاری کردی…

2 hours ago