الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کا پابند ہے، سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں کے کیس میں دوسری وضاحت


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کی دوسری وضاحت جاری کردی جس میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا پابند ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مخصوص نشستوں کے فیصلے سے متعلق سپریم کورٹ نے دوسری وضاحت جاری کردی اور کہا ہے کہ دوسری وضاحت الیکشن کمیشن کے مانگنے پر جاری کی گئی۔
دوسری وضاحت دو صفحات پر مشتمل ہے جس میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترمیم کے ماضی سے اطلاق کرکے سپریم کورٹ کے 12 جولائی کے فیصلے کو بے اثر نہیں کیا جاسکتا۔
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ عدالتی مختصر حکم نامے کے بعد الیکشنز ایکٹ میں کی گئی ترامیم کا فیصلے پر کوئی اثر نہیں ہوگا، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا پابند ہے۔
اکثریتی ججز نے وضاحت میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایک متفرق درخواست میں استدعا کی کہ مختصر حکم نامہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 166 اور 104 کے تحت ہے، سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ الیکشن ایکٹ میں سیکشن 104اے کو شامل کیا گیا ہے، پی ٹی آئی نے بھی ایک متفرق درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ یہ معاملہ تشریح طلب ہے، سپریم کورٹ کے مختصر حکم نامہ کو متاثر نہیں کیا جاسکتا۔
دوسری وضاحت میں ججز نے کہا ہے کہ ہماری پہلی وضاحت مختصر فیصلے اور تفصیلی وجوہات کے درمیان ایک کھڑکی کی مانند تھی، ہم نے اپنے تفصیلی فیصلے میں تمام سوالات کے جوابات دے دیئے ہیں، آرٹیکل 189 کے تحت ہمارا فیصلے پر اطلاق لازم ہے۔

Recent Posts

عمران خان سے ہدایات کے بعد آئینی ترامیم پر حتمی اعلان کریں گے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے آئینی ترامیم…

37 mins ago

ہم اپنی سیاسی طاقت کے ذریعے آئینی ترامیم منظور کراکے دکھائیں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم آئینی ترامیم…

1 hour ago

لاہور؛ چور گھر سے 15 کروڑ سے زائد کے زیورات اور 40 لاکھ کیش لے کر فرار

لاہور(قدرت روزنامہ) چوروں نے ایک گھر سے 15 کروڑ سے زائد کے زیورات اور 40…

2 hours ago

ملک میں مہنگائی کی شرح پھر بڑھ گئی، 19 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے…

2 hours ago

کم عمر بچی کی بڑی عمر کے مرد سے زبردستی شادی کی کوشش؛ دلہا گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) کم عمر بچی کی بڑی عمر کے مرد سے زبردستی شادی کی کوشش…

2 hours ago

آئینی ترامیم پر فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد اور بلاول بھٹو کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئینی ترامیم کے معاملے پر پی ٹی آئی وفد نے فضل الرحمان سے…

3 hours ago