کراچی؛ موٹرسائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر شہری قتل


کراچی(قدرت روزنامہ)محمود آباد لیاقت اشرف کالونی میں مسلح ڈکیتوں نے دن دیہاڑے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا، رواں سال مسلح ڈکیتوں کے ہاتھوں جاں بحق شہریوں کی تعداد 96 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں پولیس حکام کے دعوؤں کے برعکس مسلح ڈکیتوں کی جانب سے معصوم و نہتے شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز، بلوچ کالونی تھانے کےعلاقے محمود آباد لیاقت اشرف کالونی نمبر 2گلی 20ارمان پان شاپ کے قریب دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتول کی شناخت 36 سالہ عامر ولد شوکت اور زخمی کی شناخت 38 سالہ محمد ممتاز ولد محمد عیسیٰ کے نام سے کی گئی۔
فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کرلیا۔
ایس ایچ او بلوچ کالونی بشارت نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ موٹر سائیکل چھیننے کے دوران پیش آیا ہے، مقتول عامر لیاقت اشرف کالونی گلی نمبر20 کے قریب کنفیشنری کی ایک نئی دکان کی آرائش کرنے کے ساتھ ساتھ سامان بھی منتقل کر رہا تھا، مقتول اپنے شراکت دار ممتاز کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کچھ سامان لیکر دکان پہنچا تھا اور مقتول کا شراکت دار دکان کا شٹر اٹھا کر سامان منتقل کر رہا تھا جبکہ مقتول عامر موٹر سائیکل پر بیٹھا ہوا تھا۔
ایس ایچ او کے مطابق اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم مسلح ڈکیٹ آگئے اور انہوں نے پہلے مقتول عامر کو ڈرانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی لیکن مقتول اپنی موٹرسائیکل سے نہیں اترا، مسلح ڈکیتوں نے اسلحے کے زور پر مقتول عامر سے اس کی نئی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی تو عامر نے مزاحمت کرتے ہوئے ایک ڈکیت کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر مسلح ڈکیتوں نے قریب سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عامر آنکھ اور سینے پر 2 گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا اور اس کا شراکت دار ممتاز بھی ایک گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ مسلح ڈکیت مقتول کی موٹر سائیکل چھین کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ایس ایچ او کے مطابق مقتول لیاقت اشرف کالونی گلی نمبر19 کا رہائشی تھا اور مقتول کے والد کی علاقے میں سوفٹ ڈرنگ کی کئی دکانیں ہیں اور سوفٹ ڈرنگ کی سپلائی کا کام ہے۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوع سے تین خول قبضے میں لیے ہیں جنہیں فارنزک کے لیے لیبارٹری بھجوایا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ پولیس جائے وقوع کے ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ مسلح ملزمان کا سراغ لگانے میں مدد مل سکے، پولیس واقعے کی مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے۔

Recent Posts

عمران خان سے ہدایات کے بعد آئینی ترامیم پر حتمی اعلان کریں گے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے آئینی ترامیم…

35 mins ago

ہم اپنی سیاسی طاقت کے ذریعے آئینی ترامیم منظور کراکے دکھائیں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم آئینی ترامیم…

1 hour ago

لاہور؛ چور گھر سے 15 کروڑ سے زائد کے زیورات اور 40 لاکھ کیش لے کر فرار

لاہور(قدرت روزنامہ) چوروں نے ایک گھر سے 15 کروڑ سے زائد کے زیورات اور 40…

2 hours ago

ملک میں مہنگائی کی شرح پھر بڑھ گئی، 19 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے…

2 hours ago

کم عمر بچی کی بڑی عمر کے مرد سے زبردستی شادی کی کوشش؛ دلہا گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) کم عمر بچی کی بڑی عمر کے مرد سے زبردستی شادی کی کوشش…

2 hours ago

آئینی ترامیم پر فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد اور بلاول بھٹو کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئینی ترامیم کے معاملے پر پی ٹی آئی وفد نے فضل الرحمان سے…

3 hours ago