عطا تارڑ کی سینیٹ میں تقریر ،اپوزیشن ارکان کااحتجاج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات عطا تارڑ کی سینیٹ میں تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔
اپنے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم میں لاء اینڈ آرڈر صوبوں کو منتقل کیا گیا، نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی کا امن 2013 سے 2017 کے دوران بحال ہوا۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا، پھر دو لوگوں نے طالبان کو لاکر واپس آباد کیا، وہ دونوں لوگ اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ یہ پالیسی فیصلہ اس وقت کے وزیراعظم نے کیا، جس نے نہیں دیکھا کہ نیشنل ایکشن پلان موجود تھا، جن دہشت گردوں کو واپس لا کر بسایا گیا تو وہ اب حملے کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ اور پشاور سیف سٹی سے کیوں محروم رہا، وفاق دہشت گردی کا خاتمہ کرے اور ایک پی ایم گڈ طالبان کہہ کر انہیں لاکر واپس آباد کردے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر 2018ء سے 2022 ء تک وزیراعظم نے ایک اجلاس نہیں کیا، دہشت گردی کا خاتمہ ان کی ترجیح نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ چادر اور چار دیواری کو پامال کرنے کی روایت بانی پی ٹی آئی نے ڈالی، پوچھتا ہوں جہانگیر ترین کی بیٹیوں پر کس نے پرچے کیے؟

عطا تارڑ نے کہا کہ جو سیاسی روایات اس ملک میں ڈالی گئیں سیاست کو آلودہ کیا گیا، نفرت پھیلائی جو نفرت کی فصل بوئی تھی وہ آج کاٹ رہے ہیں۔

Recent Posts

کراچی میں‌ دفعہ 144 میں 2 دن کی توسیع

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں‌ نافذ دفعہ 144 میں 2 دن کی توسیع کردی گئی۔…

48 mins ago

بہت جلد آئینی عدالتیں بننے جارہی ہیں،گورنرکےپی فیصل کریم کنڈی

حیدرآباد (قدرت روزنامہ)گورنر کےپی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمارے لیڈر آصف زرداری…

1 hour ago

قیدیوں کی جانب سے وزیر قانون کو دھمکیاں ملنے کا معاملہ، وکلاءنے کل ہڑتال کا اعلان کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ بار کونسل نے صوبائی وزیر قانون کو جیل میں موجود قیدیوں…

1 hour ago

ہمارا مقصد سیاسی نظام میں اصلاحات لانا ہے،سینیٹرعرفان صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے…

1 hour ago

عورتوں کے دوپٹے چھین کر آئین سازی نہ کریں، علی محمد خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے…

1 hour ago

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) سونے کی فی تولہ قیمت 3ہزار روپے فی تولہ اضافے کے بعد…

2 hours ago