وڈیرے علاقے کے باپ،سندھ حکومت نے انصاف دلانے کی بجائے زیادتی کی شکار لڑکی کوجرگہ کرانے کا مشورہ دیدیا

پنوعاقل (قدرت روزنامہ)پنوعاقل میں اسکول کی طالبات کے ساتھ زیادتی کے بعد نازیبا وڈیوز بناکر انہیں بلیک میل کرنے کا معاملے پر سندھ حکومت میں شامل سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن ایم پی اے شمیم ممتاز نے متاثرہ لڑکی کو انصاف دلانے کے بجائے وڈیروں کو علاقے کا باپ قرار دیکر جرگہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی اور سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن شمیم ممتاز نے پنوعاقل پہنچ کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔میڈیا سے گفتگو میں رکن سندھ اسمبلی شمیم ممتاز نے کہا کہ عدلیہ کی جانب سے انصاف میں دیر ہوتی ہے، اس

لیے بہتر ہے کہ دونوں فریقین آپس میں بیٹھ کر صلح کرلیں، وڈیرہ گاؤں کا باپ ہوتا ہے، انہیں دعوت دیتی ہوں کہ وہ معاملے کا فیصلہ کروائیں، سندھ حکومت ان کے ساتھ ہوگی۔دوسری جانب سندھ حکومت کے عہدیدار کے بیان کے بعد بچی کے ورثا میں کافی مایوسی پھیل گئی ہے جبکہ سول سوسائٹی نے معاملے کی سخت لفظوں میں مذمت کی ہے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے وڈیروں کی معرفت معاملات حل کرانے کے بیان کو وکلا اور سول سوسائٹی توہین عدالت قرار دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ 16 سال قبل صوبے بھر میں جرگوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ دے چکی ہے۔یاد رہے کہ پنوعاقل میں 8 سے زائد بچیوں کے نازیبا وڈیوز بناکر انہیں بلیک میل کرنے کی شکایات پر پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Recent Posts

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ،رواں سال کیسز کی تعداد 24ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…

4 mins ago

کوہلو، باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 22افراد زخمی

کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…

12 mins ago

مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد

زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…

19 mins ago

ڈیرہ بگٹی ، مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…

25 mins ago

کیا مولانا فضل الرحمان عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…

39 mins ago

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

52 mins ago