آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش نہ ہوسکی، اجلاس صبح 11 بجے ہوگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت 26 ویں آئینی ترمیم سینیٹ اجلاس میں منظوری کیلئے آج بھی پیش نہ کرسکی، اجلاس کل صبح 11 بجے ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کی جانب سے 26ویں آئینی ترامیم کو منظوری کیلئے پیش کیا جانا تھا۔اجلاس کے دوران سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی جانب سے وقفہ سوالات موخر کرنے کی قرارداد پیش کی گئی جسے منظور کرلیا گیا۔اجلاس میں سانحہ کارساز کے شہداء کی دعائے مغفرت کیلئے دعا کروائی گئی۔ایک موقع پر چئیرمین سینٹ یوسف رضاگیلانی نے اجلاس ایک گھنٹے کیلئے موخر کرنے کی تجویز دی جس کی سینیٹرعرفان صدیقی نے حمایت بھی کی۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایک میٹنگ ہو رہی ہے اور کابینہ اجلاس بھی ہے، اگر مناسب سمجھیں تو ایک گھنٹے تک کے لیے اجلاس ملتوی کر دیا جائے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے سپریم کورٹ کی دوسری وضاحت پر ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی وضاحت نے اس کے فیصلے کو مزید متنازعہ کر دیا ہے، وضاحت سے ایک جماعت کو تقویت دی جا رہی ہے، ایسے فیصلوں سے ججز خود متنازع ہو رہے ہیں۔

Recent Posts

کراچی میں‌ دفعہ 144 میں 2 دن کی توسیع

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں‌ نافذ دفعہ 144 میں 2 دن کی توسیع کردی گئی۔…

13 mins ago

بہت جلد آئینی عدالتیں بننے جارہی ہیں،گورنرکےپی فیصل کریم کنڈی

حیدرآباد (قدرت روزنامہ)گورنر کےپی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمارے لیڈر آصف زرداری…

40 mins ago

قیدیوں کی جانب سے وزیر قانون کو دھمکیاں ملنے کا معاملہ، وکلاءنے کل ہڑتال کا اعلان کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ بار کونسل نے صوبائی وزیر قانون کو جیل میں موجود قیدیوں…

42 mins ago

ہمارا مقصد سیاسی نظام میں اصلاحات لانا ہے،سینیٹرعرفان صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے…

44 mins ago

عورتوں کے دوپٹے چھین کر آئین سازی نہ کریں، علی محمد خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے…

50 mins ago

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) سونے کی فی تولہ قیمت 3ہزار روپے فی تولہ اضافے کے بعد…

1 hour ago