بہت جلد آئینی عدالتیں بننے جارہی ہیں،گورنرکےپی فیصل کریم کنڈی

حیدرآباد (قدرت روزنامہ)گورنر کےپی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمارے لیڈر آصف زرداری کو 12 سال جیل میں رکھا گیا ہے، ابھی ایک سال نہیں ہوا اور کہتے ہیں کہ انہوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

حیدرآباد میں کارساز سانحہ کی برس کے موقع پر گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی نےجلسے سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ بھی جیالا ہوگا،وہاں لوگ باتیں کرتے ہیں ایک سال سے ان کا لیڈر جیل میں ہے، ابھی ایک سال نہیں ہوا اور کہتے ہیں کہ انہوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آپ کے کرتوت ایسے ہیں ہمیشہ ملک دشمنی کیلیے کام کیا، ملک میں جب اہم وقت آیا پی ٹی آئی نے ملک دشمنی کی ، انہوں نے پہلے9مئی کیا، ہم آئی ایم ایف گئے انہوں نے وہاں خط لکھے پاکستان کے ساتھ معاہدہ نہ کرو، ایس سی او سمٹ میں انہوں نے احتجاج کا اعلان کیا ، آئین کی شقیں جو رہ گئی تھیں اس پر بلاول بھٹو نے لیڈرانہ کام انجام دیا۔

گورنر خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کی جب ضرورت پیش آئی وہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کی ، بہت جلد آئینی عدالتیں بننے جارہی ہیں، پیپلزپارٹی پر جب بھی مشکل وقت آیا تو کے پی کے جیالے بھی پیچھے نہیں رہے،میں قیادت کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ایک جیالے کو گورنر بنایا،انشاء اللہ جب اگلا الیکشن ہوگا بلاول بھٹو وزیر اعظم ہوں گے۔

Recent Posts

آئین سازی کیلئے مجبور نہ کریں، ورنہ مجھے میرے ناپسندیدہ راستے پر چلنا پڑے گا، بلاول بھٹو

حیدرآباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم چاہتےہیں کہ عدالتی…

40 mins ago

ایشوریا رائے کے باڈی گارڈ شیوراج کی تنخواہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ممبئی (قدرت روزنامہ) معروف بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کے محافظ شیوراج کا شمار بالی…

43 mins ago

وفاقی کابینہ کااجلاس بغیرکارروائی کےختم،کل دوبارہ ہوگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ کا اجلاس بغیر کارروائی کے ختم ہو گیا، ارکان کل…

45 mins ago

کراچی میں‌ دفعہ 144 میں 2 دن کی توسیع

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں‌ نافذ دفعہ 144 میں 2 دن کی توسیع کردی گئی۔…

2 hours ago

قیدیوں کی جانب سے وزیر قانون کو دھمکیاں ملنے کا معاملہ، وکلاءنے کل ہڑتال کا اعلان کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ بار کونسل نے صوبائی وزیر قانون کو جیل میں موجود قیدیوں…

2 hours ago

ہمارا مقصد سیاسی نظام میں اصلاحات لانا ہے،سینیٹرعرفان صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے…

2 hours ago