ہنڈائی نے نئی ایلانٹرا ہائبرڈ گاڑی متعارف کرا دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہنڈائی نشاط نے حال ہی میں کچھ ٹیزر، تصاویر اور ویڈیو جاری کی ہیں جس میں پاکستان میں نئی ایلانٹرا ہائبرڈ گاڑی کے لانچ ہونے کا اشارہ دیا گیا ہے۔
اگرچہ ٹیزر میں کسی گاڑی کی تفصیل کا کوئی انکشاف نہیں کیا گیا ہے ، لیکن یہ قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں کہ غالب امکان ہے کہ ساتویں جنریشن ایلانترا ہائبرڈ بالآخر مقامی مارکیٹ میں اپنا راستہ بنانے کے لیے لانچ کی جا رہی ہے ۔
اگست 2024 میں ہیونڈائی ایلانٹرا ہائبرڈ کو مبینہ طور پر بلوچستان میں روڈ ٹیسٹنگ کے دوران دیکھا گیا تھا۔ اس منظر نے آٹوموٹو کمیونٹی میں بحث کو جنم دیا، جس سے ہیونڈائی سے ایک نئی ہائبرڈ گاڑی کے لانچ کیے جانے کی توقعات میں اضافہ ہوا۔
مارچ 2021 میں ہنڈائی نے پاکستان میں چھٹی جنریشن ایلانٹرا ہائبرڈ متعارف کرائی تھی۔ اپنی جدید ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے باوجود ٹویوٹا کرولا اور ہونڈا سوک جیسے جاپانی حریفوں سے سخت مقابلے کے باعث اسے مارکیٹ میں نمایاں جگہ بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اب جبکہ چھٹی جنریشن کو لانچ ہوئے 3 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، اس حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ہنڈائی ہائبرڈ پاورٹرین کے ساتھ ساتویں جنریشن ایلانٹرا متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے، یہ اقدام پاکستان میں ماحول دوست گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب سے مطابقت رکھتا ہے۔
چونکہ ہائبرڈ گاڑیاں ایندھن کی کارکردگی اور ماحولیاتی فوائد کی وجہ سے مقبولیت حاصل کرتی ہیں، لہٰذا ہیونڈائی کی ساتویں جنریشن ایلانٹرا ہائبرڈ کی ممکنہ لانچ آٹومیکر کو بڑھتی ہوئی ہائبرڈ مارکیٹ میں بہتر مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرسکتی ہے۔

Recent Posts

ملائکہ اروڑا نے والد انیل مہتا کی موت کے بعد پہلا بیان جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ ادا کارہ ملائکہ اروڑہ کے لیے گذشتہ چنر روز بہت…

3 mins ago

آئمہ بیگ کے ساتھ ڈنر پر نظر آنے والا شخص کون ہے؟

  لاہور (قدرت روزنامہ) آئمہ بیگ نے کچھ عرصے قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ…

12 mins ago

پاکستان میں واٹس ایپ ہیک کرنے کے واقعات میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں واٹس ایپ ہیک کرنے کا رحجان بڑھنے لگا ہے۔…

16 mins ago

حکومت مرضی کے جج اور فیصلے چاہتی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

لاہور(قدرت روزنامہ) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت مرضی کے فیصلے…

23 mins ago

تعلیمی اداروں کے اطراف کریک ڈاؤن؛ 47 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف…

30 mins ago

آئینی ترمیم؛ پی ٹی آئی وفد آج پھر مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئینی ترامیم پر جاری مشاورت کے حوالے سے پی ٹی آئی وفد آج…

40 mins ago