خصوصی کمیٹی میں منظور مسودے کے اہم نکات کیا ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم کے حوالے سے پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کی جانب سے منظور کیے جانے والے مسودے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 175 اے میں تجویز کی گئی ترمیم کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری سپریم کورٹ کے 3 سینیئر ترین ججز میں کسی ایک کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔
مسودے میں تجویز کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جوڈیشل کمیشن کے سربراہ ہوں گے اور سپریم کورٹ کے ججز کی تعیناتی کےلیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو ہوگی جبکہ سپریم کورٹ کے 4 سینیئر ترین جج جوڈیشل کمیشن کے ارکان ہوں گے۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق جوڈیشل کمیشن میں وفاقی وزیر قانون اور اٹارنی جنرل، پاکستان بار کونسل کا ایک نمائندہ شامل ہو گا۔اسی طرح قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 2، 2 ارکان جوڈیشل کمیشن کے رکن ہوں گے، جوڈیشل کمیشن میں قومی اسمبلی اور سینیٹ سے حکومت اور اپوزیشن کا ایک ایک نمائندہ لیا جائے گا۔
آئینی ترمیمی بل کے مسودے کے مطابق ججز تعیناتی کے کمیشن میں ایک خاتون یا غیرمسلم رکن ہوں گے، یہ خاتون یاغیرمسلم سینیٹ میں ٹیکنوکریٹ کا الیکشن لڑنے کے اہل بھی قرار دیے جا سکتے ہیں، ایسی خاتون یا غیرمسلم کی بطور رکن تقرری چیئرمین سینیٹ کریں گے۔
مجوزہ ترمیمی مسودے کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کی سفارش پر وزیراعظم چیف جسٹس کا نام صدر مملکت کو بھجوائیں گے، اس میں اگر کوئی جج انکار کرتا ہے تو دوسری صورت میں اگلے سینیئر ترین جج کا نام تعیناتی کے لیے پیش کیا جائے گا۔
مجوزہ ترمیمی مسودے میں چیف جسٹس آف پاکستان کی مدت 3 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ چیف جسٹس کے لیے عمر کی بالائی حد 65 سال مقرر کرنے کی بھی تجویز ہے۔
مجوزہ آئینی مسودے کے مطابق آرٹیکل 184۔3 کے تحت سپریم کورٹ آف پاکستان کوئی ہدایت یا ڈیکلریشن از خود نہیں دے سکتی، آرٹیکل 184 کے تحت از خود نوٹس لینے کا اختیار آئینی بینچز کے پاس ہوگا۔
اسی طرح مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے کے متن میں آرٹیکل 185 کے تحت آئین کی تشریح سے متعلق کیسز آئینی بینچز کے دائرہ اختیار میں ہوں گے جبکہ آرٹیکل 186 اے کے تحت سپریم کورٹ ہائیکورٹ کے کسی بھی کیس کو کسی دوسری عدالت میں منتقل کر سکتی ہے۔
نئے مسودے میں آئینی بینچ تشکیل دینے کی تجویز بھی موجود ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن آئینی بینچز اور ججز کی تعداد کا تعین کرے گا اور آئینی بینچز میں تمام صوبوں سے مساوی ججز تعینات کیے جائیں گے۔

Recent Posts

گینگسٹر لارنس بشنوئی نے دشمنی ختم کرنے کے لیے سلمان خان سے کتنی رقم کا مطالبہ کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لارنس بشنوئی گینگ نے دشمنی ختم کرنے کے لیے سلمان خان سے…

3 mins ago

امام مسجد سے موبائل فون چھیننے والا ڈکیت گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ) بلدیہ ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کر کے مسجد کے پیش امام…

10 mins ago

کراچی: فلیٹ سے 4 خواتین کی تشدد زدہ اور گلا کٹی لاشیں برآمد

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں ایک رہائشی عمارت کے فلیٹ سے 4…

10 mins ago

آئی ایم ایف نےپاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عا لمی مالیاتی ادارے ’آئی ایم ایف‘ نےپاکستان میں مہنگائی میں…

13 mins ago

صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے شو میں نہ جانے کی وجہ بتادی

لاہور (قدرت روزنامہ) اداکارہ و ماڈل صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے شو میں جانے…

19 mins ago

آئینی پیکج منظور ہونے پر جسٹس یحییٰ آفریدی اگلے چیف جسٹس ہو سکتے ہیں، انصار عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے جمعہ کو متفقہ طور پر منظور کیا…

19 mins ago