آئینی ترمیم کے لیے ہمارے ممبران کو لاپتا کیا گیا، رہنما جے یو آئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے لیے ہماری پارٹی کے ممبران کو لاپتا کیا گیا ہے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا عطا الرحمان نے کہا گھمبیر صورتحال ہے کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر جہاں دوسری سیاسی جماعتوں کے ممبران کو غائب کیا گیا ہے وہی ہمارے ممبران کو بھی لاپتا کیا گیا ہے۔
مولانا عظاالرحمان نے کہا کہ ایک ترمیم کے لیے کون کون سے حربے استعمال ہورہے ہیں، ہمارے سینیٹر شکور خان سے کل سے کوئی رابطہ نہیں ہے، ایسی صورتحال میں کیا یہ توقع کی جائے گی کہ ہم ساتھ دیں گے، کیا ہم آئینی ترمیم کے لیے جان جوکھوں میں ڈالیں گے۔
جے یو آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے عمران خان سے مشاورت کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کہتی ہے عمران خان سے مسودے پر مشاورت کے بعد وہ ہمیں جواب دے گی۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ہمیں اس آئینی ترمیم کے لیے سودے بازی کرنا ہوگی، ہماری ذمہ داری ہے کہ ملک کو بچانا ہے تو اپوزیشن کو ساتھ ملا کرچلیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل اور پی ٹی آئی نے بھی حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے ان کے ارکان پارلیمنٹ کو اغوا کیا گیا ہے۔

Recent Posts

صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے شو میں نہ جانے کی وجہ بتادی

لاہور (قدرت روزنامہ) اداکارہ و ماڈل صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے شو میں جانے…

4 mins ago

آئینی پیکج منظور ہونے پر جسٹس یحییٰ آفریدی اگلے چیف جسٹس ہو سکتے ہیں، انصار عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے جمعہ کو متفقہ طور پر منظور کیا…

4 mins ago

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی الیکشن…

10 mins ago

رواں برس مون سون کی بارشیں اوسط سے 51 فیصد زیادہ ہوئیں، محکمہ موسمیات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں یکم جولائی سے 30 ستمبر تک…

16 mins ago

آئینی ترمیم، وفاقی کابینہ، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج دوبارہ ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر آج وفاقی کابینہ، سینیٹ اور…

23 mins ago

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر ویمنز ٹی20…

37 mins ago