سوموار کو اپوزیشن جماعتوں سے ملکر قومی اسمبلی میں احتجاج کیا جائیگا- حکومت نے اپنی ناکامیوں اور نا اہلیوں کا بوجھ غریب عوام پہ ڈال دیا ہے . انہوں نے کہا کہ بجلی، پٹرول اور ڈیزل میں ہوش ربا اضافہ فی الفور واپس لیا جائے اس سے عوام پر مہنگائی کا بدترین طوفان نازل ہوگا . بجٹ کے دوران کہا تھا حکومت جھوٹے اعدادوشمار دکھا رہی ہے اس کے بعد منی بجٹ کی بھرمار آئے گا . احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو عمران حکومت نے 3 سالوں میں معاشی تباہی سے دوچار کر دیا ہے . عمران نیازی حکومت معیشت کی اتنی تباہی کر چکی ہے کہ معیشت کی بحالی کا عمل دن بدن مشکل سے مشکل ہوتا جا رہا ہے . آئندہ آنے والی حکومت کے لئے ملک چلانا بہت بڑی آزمائش اور امتحان ثابت ہوگا . 2018 کی سطح پہ آنے کے لئے بھی کئی برس لگیں گے . اس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پٹرول، بجلی، آٹا اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کو منی بجٹ قرار دے کر مسترد کردیا . انہوں نے کہا کہ یہ حکومت چلے گی تو معیشت نہیں چلے گی . مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر ردعمل میں کہا کہ پٹرول، بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام اور معیشت کے خلاف دہشت گردی کے مترادف ہے . انہوں نے کہا کہ میں نے جو کچھ بھی کہتا تھا، وہ سچ اور حکومت جھوٹی ثابت ہوئی . کہا کہ یہ حکومت چلے گی تو غریب کی روٹی، روزگار اور کاروبار نہیں چلے گا . اُن کا کہنا تھا کہ معیشت اور قوم کو آئی ایم ایف کے آگے قربان کیا جارہا ہے جوظلم ہے، آئی ایم ایف کی شرائط پر آنکھیں بند کرکے عمل کرنے والی اس حکومت نے عوام کے مفاد کو بلائے طاق رکھ دیا . مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ٹیکس مہنگائی، قرض بڑھتے جا رہے ہیں، پہلے ہی مہنگائی قیامت خیز حدوں پر پہنچ چکی ہے . پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک میں ہوشربا مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے، ن لیگی قیادت نے صوبائی تنظیموں کو مہنگائی پر احتجاج کی ہدایت جاری کردی ہیں،سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا کہ سوموار کو اپوزیشن جماعتیں قومی اسمبلی میں احتجاج کریں گی، بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے اس سے عوام پر مہنگائی کا بدترین طوفان نازل ہوگا .
سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے صوبائی تنظیموں کو مہنگائی پہ عوامی احتجاج کی ہدایت کر دی ہے .
متعلقہ خبریں