اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کا جمعے کو اجلاس منعقد ہوا جس میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا تاہم امکان ہے کہ ای سی پی الیکشن ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد کرے گا۔
گو الیکشن کمیشن نے تاحال مخصوص نشستوں پر الیکشن ایکٹ پر عملدرآمد کا فیصلہ نہیں کیا تاہم اب اس پر عملدرآمد کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
الیکشن کمیشن الیکشن مذکورہ الیکشن ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد سپریم کورٹ کے پہلے سے موجود فیصلوں کی روشنی میں کرسکتا ہے۔ ان فیصلوں کے مطابق قانون میں ترمیم کی صورت میں نئے قانون پر عملدرآمد کیا جانا ہوتا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے اسپیکر کے خط کا جائزہ لیا گیا۔
قانونی ٹیم نے اسپیکر قومی اسمبلی اور صوبائی اسپیکرز کے خطوط پر بریفنگ بھی دی۔ تاہم اجلاس میں مخصوص نشستوں پرکوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔
اس مسئلے پر 8 جج کیا کہتے ہیں؟
دوسری جانب مخصوص نشستوں کے کیس پر سپریم کورٹ کے اکثریتی 8 ججز نے دوسری مرتبہ وضاحت جاری کرتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ الیکشن کمیشن مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دے کیوں کہ وہ 12 جولائی کا سپریم کورٹ کا فیصلہ مکمل نافذ کرنےکا پابند ہے اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے عدالت کا فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہوسکتا۔
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد کی فضاؤں پردھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر 1500میٹرز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو تبدیل کرتے ہوئے سلیم خان کو تعینات…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے…
لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت سے پاک…
کراچی (قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے سوا باقی ملک کے…