رواں برس مون سون کی بارشیں اوسط سے 51 فیصد زیادہ ہوئیں، محکمہ موسمیات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں یکم جولائی سے 30 ستمبر تک ہونے والی مون سون بارشوں کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رواں برس ملک بھر میں مون سون کی بارشیں اوسط سے 51 فیصد زیادہ ہوئیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس مون سون دورانیے میں بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان اسنیٰ ایک نایاب سمندری طوفان تھا۔ ملک میں مون سون کی معمول کی اوسط بارشیں کا ریکارڈ 212 ملی میٹرہے۔ مون سون کی بارشیں بلوچستان میں معمول سے 111 فیصد، سندھ میں 108 فیصد، پنجاب میں 48 فیصد سے زائد رہیں۔
مون سون کی بارشیں خیبرپختونخوا میں معمول سے 05 فیصد کم رہیں جبکہ گلگت بلتستان میں اوسط سے 02 فیصد زیادہ رہیں۔ آزاد جموں و کشمیر میں اوسط سے 21 فیصد کم بارشیں ریکارڈ ہوئیں۔ بلوچستان اور سندھ میں مون سون 2024 کی بارشیں نمایاں طور پر زیادہ رہیں۔
مون سون میں پاکستان کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 30.59 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ رواں برس مون سون میں اوسط درجہ حرارت سے 0.71 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا۔ گذشتہ 64 برس میں رواں سال مون سون کے دوران چوتھی مرتبہ درجہ حرارت زائد ریکارڈ ہوئے، پہلا ریکارڈ 2019 کا ہے جب درجہ حرارت 30.63 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
یکم اگست کو لاہور ایئرپورٹ پر 337 ملی میٹر بارش ایک روز میں ریکارڈ ہوئی، یہ بارش ملکی سطح پر سب سے زائد ایک روز میں ہونے والی بارش کا ریکارڈ ہے۔ لاہور میں رواں برس ماہ اگست کے دوران کل 603 ملی میٹر بارش ہوئی۔ لاہور میں مون سون سیزن کے دوران 951.1 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا گرم ترین دن دالبندین اور نوکنڈی میں 4 جولائی جبکہ تربت میں 7 جولائی کو 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ سب سے ٹھنڈی رات اسکردو میں 30 ستمبر کو 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ریکارڈ ہوئی، اسکردو ملکی سطح پر ٹھنڈا ترین مقام بھی رہا۔ اسکردو میں ستمبر کے درجہ حرارت 11.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوئے۔

Recent Posts

حکومت مرضی کے جج اور فیصلے چاہتی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

لاہور(قدرت روزنامہ) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت مرضی کے فیصلے…

6 mins ago

تعلیمی اداروں کے اطراف کریک ڈاؤن؛ 47 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف…

13 mins ago

آئینی ترمیم؛ پی ٹی آئی وفد آج پھر مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئینی ترامیم پر جاری مشاورت کے حوالے سے پی ٹی آئی وفد آج…

23 mins ago

بانی پی ٹی آئی کیلئے کوئی ریلیف نہیں دیکھ رہا: سینیٹر فیصل واوڈا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وہ بانی…

23 mins ago

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج پھر ہوگا، آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا، جس میں آئینی ترمیم کا…

31 mins ago

دکی: کان حملے کے بعد ضلع بھر میں کوئلہ سپلائی معطل

دکی (قدرت روزنامہ )بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان پر ہونے والے دہشتگرد…

44 mins ago