لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کا انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کا انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا ہے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا ہے۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی، اسٹنٹ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر تحریری بیان جمع کرائیں۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 30 اپریل 2024 کے نوٹس پر حتمی فیصلہ نہ کرے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

Recent Posts

پاکستان میں واٹس ایپ ہیک کرنے کے واقعات میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں واٹس ایپ ہیک کرنے کا رحجان بڑھنے لگا ہے۔…

1 min ago

حکومت مرضی کے جج اور فیصلے چاہتی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

لاہور(قدرت روزنامہ) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت مرضی کے فیصلے…

7 mins ago

تعلیمی اداروں کے اطراف کریک ڈاؤن؛ 47 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف…

14 mins ago

آئینی ترمیم؛ پی ٹی آئی وفد آج پھر مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئینی ترامیم پر جاری مشاورت کے حوالے سے پی ٹی آئی وفد آج…

24 mins ago

بانی پی ٹی آئی کیلئے کوئی ریلیف نہیں دیکھ رہا: سینیٹر فیصل واوڈا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وہ بانی…

24 mins ago

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج پھر ہوگا، آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا، جس میں آئینی ترمیم کا…

33 mins ago