وفاقی کابینہ کا اجلاس آج پھر ہوگا، آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا، جس میں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کیے جانے کا امکان ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 12 بجے ہونا تھا، تاہم اس حوالے سے وقت ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا ہے۔ اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے اتفاق رائے کے نتیجے میں آج مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری کا امکان ہے۔
قبل ازیں وفاقی کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز شام ساڑھے سات بجے ہوا تھا، جس میں وفاقی وزرا اور کابینہ کے ارکان شریک ہوئے، تاہم کسی اعلامیے کے بغیر اجلاس بغیر کسی کارروائی کے آج ہفتے کے روز تک ملتوی کردیا گیا تھا، جو کہ آج دوپہر 12 بجے ہونا تھا، جس کا وقت ایک بار پھر بدل دیا گیا ہے۔
دریں اثنا متوقع طور پر وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیم کو منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا اور اس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے قومی اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد نے اپنے اراکین کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایات کی ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز 2 مرتبہ مولانا فضل الرحمٰن سے آئینی ترامیم کے مسودے پر اتفاق رائے کے حوالے سے ملاقاتیں کی تھیں۔ اس سے قبل دیگر حکومتی رہنما بھی مولانا فضل الرحمن سے ملے تھے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کا وفد بھی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچا تھا، جس میں بیرسٹر گوہر، حامد خان اور بیرسٹر علی ظفر شامل تھے۔
سینیٹ اجلاس کا وقت تبدیل
آج ہونے والے سینیٹ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا، جو اب دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوگا۔ گزشتہ روز ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اجلاس صبح گیارہ بجے تک کے لیے ملتوی کیا تھا۔
دریں اثنا آج کے سینیٹ اجلاس کا 6 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، جس میں آئینی ترمیمی بل شامل نہیں کیا گیا۔ قائدایوان اسحاق ڈار وقفہ سوالات کو معطل کرنے کی تحریک پیش کریں گے جب کہ وزیرخزانہ بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل، 2024 منظوری کے لیے پیش کریں گے۔

Recent Posts

حضرت خواجہ نظام الدین اولیا کا عرس، 82 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ) حضرت خواجہ نظام الدین اولیا کے سالانہ عرس کے موقع…

3 mins ago

سندھ ہائیکورٹ؛ سیلز ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کیلیے حلف نامے کی شرط معطل

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے سیلز ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے لیے حلف نامے کی…

3 mins ago

مریم نواز کا اٹک، بہاولنگر اور لودھراں میں خواتین وکلاءکیلئے بار رومز، ڈے کیئرسینٹرز بنانے کا حکم

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کی 3 تحصیلوں…

6 mins ago

مولانا فضل الرحمن کے اتفاق رائے سے اصل مسودے میں ترمیم کی گئی، عرفان صدیقی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ…

21 mins ago

وفاقی کابینہ کا اجلاس دو مرتبہ تاخیر کا شکار ہونے کے بعد ملتوی کر دیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی کابینہ کا اجلاس مسلسل دو مرتبہ تاخیر کا شکار ہونے کے…

33 mins ago

نجی ایئرلائن کی جدہ سے کراچی آنیوالی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) نجی ایئرلائن کی جدہ سے کراچی آنے والی پرواز بڑے حادثے سے…

35 mins ago