آئمہ بیگ کے ساتھ ڈنر پر نظر آنے والا شخص کون ہے؟

 

لاہور (قدرت روزنامہ) آئمہ بیگ نے کچھ عرصے قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر اپلوڈ کی تھی جس میں وہ خاصی خوش نظر آرہی تھیں۔

تصویر بظاہر ایک ریسٹورنٹ کی تھی جس میں آئمہ نے خاصا بولڈ لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں البتہ انکی خوشی کا یہ پس منظر کسی کو زیادہ سمجھ نہیں آیا تھا۔لیکن آج انہوں نے انسٹاگرام اکاونٹ اسٹوری میں اپنی خوشی کی وجہ بتا ہی دی۔

آئمہ بیگ نے اپنی اسٹوری میں اپنی پرانی پکچر کے ساتھ ایک نئی پکچر بھی اپلوڈ کی جس میں ایک دوسرا شخص بظاہر ان کے ساتھ ڈنر میں شریک ہے۔

آئمہ نے اس تصویر میں نظر آنے والے شخص کو ٹیگ بھی کیا تو معلوم ہوا کہ وہ زینو نامی فیشن ڈیزائنر ہیں اور ساتھ ہی کری ایٹیو ڈائریکٹر بھی ہیں۔

اس اسٹوری کو دیکھ کر آئمہ کے مداحوں میں سنسنی پھیل گئی اور دور دور تک قیاس آرائیاں ہونے لگیں کہ کہیں یہ آئما کا نیا بوائے فرینڈ تو نہیں۔ تاہم آئما نے اس حوالے سے صرف ایک ہی ہنٹ دیا وہ اور زینو صرف ڈنر پارٹنر ہی ہیں۔

آئمہ بیگ کا شمار پاکستان کی ممتاز گلوکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم وقت میں شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔آئمہ بیگ پہلے پہل تو ٹی وی شو مذاق رات میں نظر آتی رہیں لیکن پھر سُر سنگیت کی صلاحیت میں قدم آگے بڑھایا تو کامیابی نے ان کا ہاتھ چوما۔

شان کو شہرت کوک اسٹوڈیو کے گانے بازی سے ملی جو انہوں نے ساحر علی بگا کے ساتھ ملکر گایا تھا۔آئمہ بیگ عمان میں پیدا ہوئیں جہاں ان کے والد الیکٹریکل انجینئر تھے۔ آئمہ نے یونیورسٹی آف لاہور سے بیچلر آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن کی ڈگری حاصل کی۔

انہوں نے معروف ماڈل اور ہدایتکار شہباز شگری کے ساتھ 21 مارچ 2021 میں منگنی کا اعلان کیا تھا۔ان کی منگنی کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہوا تھا اور مداح ان کی منگنی پر خاصے خوش بھی تھے۔ دونوں فلم پرے ہٹ لو کی شوٹنگ کے دوران سے ہی ڈیٹنگ کررہے تھے۔

تاہم ستمبر 2022 میں آئمہ نے شہباز شگری کے ساتھ منگنی توڑنے کا اعلان کردیا اور اس اعلان کے پیچھے کی وجوہات بھی نہیں بتائیں۔

رواں سال پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں انہوں نے علی ظفر کے ساتھ ملکر اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

Recent Posts

مریم نواز کا اٹک، بہاولنگر اور لودھراں میں خواتین وکلاءکیلئے بار رومز، ڈے کیئرسینٹرز بنانے کا حکم

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کی 3 تحصیلوں…

2 mins ago

مولانا فضل الرحمن کے اتفاق رائے سے اصل مسودے میں ترمیم کی گئی، عرفان صدیقی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ…

18 mins ago

وفاقی کابینہ کا اجلاس دو مرتبہ تاخیر کا شکار ہونے کے بعد ملتوی کر دیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی کابینہ کا اجلاس مسلسل دو مرتبہ تاخیر کا شکار ہونے کے…

29 mins ago

نجی ایئرلائن کی جدہ سے کراچی آنیوالی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) نجی ایئرلائن کی جدہ سے کراچی آنے والی پرواز بڑے حادثے سے…

31 mins ago

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، آئینی ترمیم کے حتمی مسودے پر مشاورت

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو…

35 mins ago

انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس: پی ٹی آئی کی لارجر بینچ بنانے کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے انٹراپارٹی الیکشن نظر ثانی کیس میں لارجر بینچ تشکیل…

36 mins ago