ملائکہ اروڑا نے والد انیل مہتا کی موت کے بعد پہلا بیان جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ ادا کارہ ملائکہ اروڑہ کے لیے گذشتہ چنر روز بہت کٹھن رہے ہیں۔ حال ہی میں ان کے والد انیل مہتا نے اپنے ہی گھر کی بلڈنگ سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی تھی۔ اس خبر نے ملائکہ کے ساتھ ساتھ پوری انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ ملائکہ نے اب اپنے والد کی موت کے بعد پہلی مرتبہ کھل کربات کی ہے۔

ملائکہ نے حال ہی میں بھارتی میگزین کو ایک انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے ان لمحات کے بارے میں بات کی ہے جن سے نمٹنا ان کے لیے بہت مشکل تھا۔ انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب ان کی حالت کیسی ہے؟

ملائکہ کا کہنا تھا کہ زندگی بہت مصروف شے کا نام ہے۔ جس میں آپ کو ہر وقت اور ہر گھڑی کام کرنا پڑتا ہے۔ میرے لیے اپنے لائف اسٹائل کو برقراررکھنا بہت ضروری ہے۔ تاکہ میں اول نمبر پر رہوں۔ میں اپنی روزمرہ روٹین پر سختی سے عمل کرتی ہوں چاہے وہ صبح اٹھنا ہو ، ورزش کرنا ہو، کچھ آرام کرنا ہو یا کھانا پینا ہو۔

ملائکہ کا کہنا تھا کہ آپ کے لیے آپکا طرز زندگی اور آپ کی صحت دونوں لازم وملزوم ہیں۔ میں اپنی ذہنی اور جسمانی صحت پر خاص توجہ دیتی ہوں۔ خواہ وہ خود کی دیکھ بھال ہو، ورزش ہو یا مراقبہ ۔ انسانی صحت کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ ہر اس چیز پر توجہ دیں جو آپ کو ذہنی، جسمانی اور جذباتی طور پر متوازن رکھے۔

Recent Posts

مولانا فضل الرحمن کے اتفاق رائے سے اصل مسودے میں ترمیم کی گئی، عرفان صدیقی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ…

16 mins ago

وفاقی کابینہ کا اجلاس دو مرتبہ تاخیر کا شکار ہونے کے بعد ملتوی کر دیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی کابینہ کا اجلاس مسلسل دو مرتبہ تاخیر کا شکار ہونے کے…

27 mins ago

نجی ایئرلائن کی جدہ سے کراچی آنیوالی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) نجی ایئرلائن کی جدہ سے کراچی آنے والی پرواز بڑے حادثے سے…

29 mins ago

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، آئینی ترمیم کے حتمی مسودے پر مشاورت

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو…

33 mins ago

انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس: پی ٹی آئی کی لارجر بینچ بنانے کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے انٹراپارٹی الیکشن نظر ثانی کیس میں لارجر بینچ تشکیل…

34 mins ago

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس: عدالت نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی…

35 mins ago