مریم نواز کا اٹک، بہاولنگر اور لودھراں میں خواتین وکلاءکیلئے بار رومز، ڈے کیئرسینٹرز بنانے کا حکم

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کی 3 تحصیلوں میں خواتین وکلاءکے لئے بار رومز اور ڈے کیئرسینٹرز بنانے کا حکم دے دیا .
خواتین وکلاءنے عدالت عالیہ کو ضرورت کے پیش نظر لیڈیز بار رومز اور ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کی درخواست کی تھی .


وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لیڈیز بار رومز بنانے کے لئے محکمہ تعمیرات ومواصلات کو فوری اقدامات کی ہدایت کر دی .
اٹک، بہاولنگر اور لودھراں کے دور درازعلاقوں میں لیڈیز بار رومز کی تعمیرات کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے تینوں تحصیلوں میں لیڈیز بار رومز کے لئے سٹینڈرڈ نقشہ تیار کر لیا .
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خواتین وکلاء کے لئے ورک پلیس پر بنیادی سہولتوں کا ہونا اشد ضروری ہے، خواتین وکلاءکے لئے دیگر علاقوں میں بھی مرحلہ وار لیڈیز بار رومز بنانے کا جائزہ لیا جا رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں