حضرت خواجہ نظام الدین اولیا کا عرس، 82 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ) حضرت خواجہ نظام الدین اولیا کے سالانہ عرس کے موقع پر بھارت نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کردیے .
ذرائع کے مطابق ویزے 82 پاکستانی زائرین کو جاری کئے گئے ہیں، ویزے پاک بھارت پروٹوکول فریم ورک کے تحت جاری کئے گئے ہیں .


ذرائع کے مطابق پاکستانی زائرین پانچ روزہ عرس کی تقریبات میں شرکت کریں گے، دہلی میں سالانہ عرس کا انعقاد 19 سے 25 اکتوبر ہے ، زائرین واہگہ بارڈر کے ذریعے دہلی روانہ ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں