خاتون پرتشدد کا ڈراپ سین ، تحقیقات میں ایسی چیزیں سامنے آئیں کہ عدالت نے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عورت کے آنسوئوں پر نہ جائیں ، پہلے تحقیق کریں اور پھر کسی کو گرفتار کروائیں ،راولپنڈی میں خاتون پر تشدد کی ویڈیو کا ڈراپ سین ، پوری کہانی کا رخ ایسا بدلا کہ عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرکے اسے رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔ جی قارئین راولپنڈی میں خاتون پر تشدد کی وائرل ویڈیو کا ڈراپ سین ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی
کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں خاتون پر مبینہ تشدد کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مبینہ تشدد ویڈیو کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی عدالت نے ضمانت منظور کر کے اُسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ملزم نے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا کگیا تھا کہ ویڈیو میں خاتون پر تشدد کرنے والا کوئی شخص سامنے نہیں آیا، خاتون انعم ابرار جسے اپنا شوہر بتاتی ہے وہ اس کا شوہر نہیں ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت خاتون کا نکاح نامہ طلب کرے، تمام حالات مشکوک ہیں۔ ملزم نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے وائرل ویڈیو کی بنیاد پر تحقیقات کے بغیر مقدمہ درج کیا اور مجھے گرفتار کیا۔ جس کے بعد سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ سردار عمر حسن خان نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ یاد رہے کہ اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے واقعے کے بعد ایک اور لڑکی پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ملزمان کی جانب سے لڑکی پر تشدد کیا جا رہا ہے جبکہ وہ ہاتھ جوڑ جوڑ کر معافی مانگ رہی تھی۔ اس ویڈیو کے حوالے سے سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے احکامات جاری کر دئیے ہیں، ذمہ دار جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ بعد ازاں 10 جولائی کو راولپنڈی پولیس نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ملزم کی گرفتاری کی اطلاع دی اور کہا کہ خاتون پرتشدد کرنے والے ملزم حماد شاہ کو ائیرپورٹ پولیس نے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ سی پی او محمد احسن یونس نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فیلڈ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات دیے تھے۔ خواتین پر جبر و تشدد قطعا برداشت نہیں، راولپنڈی پولیس ایسےملزمان کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی پر کارفرما ہے۔ تحقیقات میں تشدد اور ہراسگی کا شکار ہونے والی لڑکی کا بیان بھی سامنے آیا ، خاتون نے کہا کہ ملزم میرا رشتہ دار ہے اور مجھے طلاق دلوا کر شادی کرنا چاہتا ہے۔ خاتون کے مطابق ملزم نے اس کی اور خاوند کی ویڈیو بھی بنائی اور وائرل کر دی۔ ملزم کے خلاف خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم اب اس کیس کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ لڑکیاں بعض اوقات کسی کو ایموشنل بلیک میل کرنے کیلئے بھی ایسے کام کرتی ہیں تو پولیس کو اس حوالے سے مکمل چھان بین کے بعد ایکشن لینا چاہئے ۔واضح رہے کہ اسلام آباد ویڈیو سکینڈل کے ملزم عثمان مرزا کی ضمانت کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں جن کے وائرل ہو نے کے بعد خواتین وی لاگر ز کی جانب سے اپنی ویڈیو ز میں سخت احتجاج بھی دیکھنے میں آیا تاہم ہم اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ عثمان مرزا کی ضمانت کی خبریں جھوٹی ہیں ۔

Recent Posts

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

1 min ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

9 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

25 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

29 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

41 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

51 mins ago