دانت نکالتے وقت بچے کو ہونے والی تکلیف سے نجات کے لیےیہ گھریلو ٹوٹکے آزمائیں


تکلیف اور درد سے وہ چڑ چڑا ہو جاتا ہے اور رونا شروع کردیتا ہے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چھوٹے بچوں کے دانت 7 ماہ کے اندر اندر نکلناشروع ہوجا تے ہیں۔ لیکن اس دوران بچوں کو ہونے والی تکلیف اور درد سے وہ چڑ چڑا ہو جاتا ہے اور رونا شروع کردیتا ہے، جب تک اسے آرام نہ آجائے۔
دانتوں کے نکلنے کے دوران مسوڑھوں کے ٹشو نیچے کی طرف آنے لگتے ہیں ، جس کی وجہ سے وہ حصہ سرخ اور حساس ہوجاتا ہے۔ اور وہاں سوجن ہونے لگتی ہے۔ ،جس کی وجہ سے بچوں کو وہاں درد محسوس ہونے لگتا ہے۔
بچوں کو دانت نکلنے کے دوران یہ گھریلو ٹوٹکے اسے درد سے آرام پہنچانے میں مددگار ہوں گے۔
فریز کیا ہوا کھانا
اپنے بچے کو درد سے نجات کےلیے آپ اسے ٹھنڈا کیا ہوا پھل اور سبزیاں اپنی نگرانی میں دے سکتی ہیں۔ ایسا کرنے سے بچے کو درد والی جگہ پر کافی آرام مل سکتا ہے۔
کیلا
کیلا ایک صحت بخش غذا تو ہے ہی۔ لیکن آپ کو شاید یہ معلوم نہیں ہوگا کہ کیلا دانت نکلنے کے دوران بچے کے درد کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ کیونکہ کیلا نرم ہوتا ہے اس لیے بچے کو اسے چبانا آسان ہوتا ہے، اس لیے اسے چبانے سے اسے دانتوں میں آرام اور سکون محسوس ہوتا ہے۔
مسوڑھوں کا مساج کریں
سب سے پہلے ہاتھ دھوئیں اور اپنی انگلی کی مدد سے بچے کے مسوڑھے کے اگلے حصے اور پچھلے حصے پر آہستہ آہستہ ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں۔ آپ کسی آرگینک آئل کی مدد سے بچے کے ہاتھوں اور گالوں کی مالش کرسکتی ہیں۔
گاجر
جب بچے کو دانت نکل رہے ہوتے ہیں تو اسے کسی سخت چیز کو چبانے کی طلب محسوس ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں آپ اس کو گاجر دے سکتی ہیں۔ لیکن ایسا کرتے وقت ضروری لے کہ گھر کا کوئی بڑا بچے کے پاس ہو تاکہ وہ گاجر کا ٹکڑا گلے میں نہ پھنسا لے۔
اس کے علاوہ اگر بچے کو دانت میں بہت زیادہ درد ہورہا ہوتو بہتر ہے کہ اسے کسی ڈاکٹر کے پاس لے جائیں اور اس کے مشورے پر عمل کریں۔

Recent Posts

کابینہ، اسمبلی اور سینیٹ اجلاسوں میں تاخیر کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے، رانا ثنا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ…

11 mins ago

آئینی ترمیم پر کوشش ہے مشاورت آج ہر حال میں مکمل ہو، عطا تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے…

37 mins ago

فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کے بعد خود بھی ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ 25…

46 mins ago

پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا آئینی ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی…

1 hour ago

عمران خان نے امید ظاہر کی ہے مولانا عدلیہ کی آزادی کیلیے ہمارے ساتھ کھڑے ہونگے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران…

2 hours ago

بل معاف کرکے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی قرار داد بلوچستان اسمبلی میں منظور

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان اسمبلی میں صوبے کے تمام بجلی صارفین کے زمے واجب الادا بجلی…

2 hours ago