بل معاف کرکے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی قرار داد بلوچستان اسمبلی میں منظور


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان اسمبلی میں صوبے کے تمام بجلی صارفین کے زمے واجب الادا بجلی کے بل معاف کرکے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی قرار داد منظور کر لی گئی رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا کہ آئی پی پیز کے بل ہم ادا نہیں کریں گے جو بجلی استعمال نہیں کی اس کا بل کیوں ادا کریں۔
آج نیوز کے مطابق بلوچستان اسملبی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں ایک گھنٹہ کی تاخیر سے شروع ہوا اجلاس میں شہدائے کارسازکے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اراکین نے بلوچستان اسمبلی میں پنجاب اسمبلی کے اراکین اسمبلی کی آمد پر انہیں خوش آمدید کہا اجلاس کے دوران ضلع واشک کےعلاقے شینگر کو تحصیل کا درجہ دینے کی قرارداد پیش کی گئی۔
قرارداد رکن اسمبلی زابد علی ریکی نےپیش کی تاہم محرک نے قرارداد واپس لے لی اسمبلی میں رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے بلوچستان میں بجلی کے بلز کے بقایاجات معاف اور 24 گھنٹے بجلی فراہمی سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی۔قرارداد کا متن تھا کہ صوبائی حکومت عوام کے ذمہ بجلی کے بقایاجات معاف کرنے کے اقدامات اٹھائے بلوچستان کے تین پاور پلانٹ سے صوبے کے عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے۔
رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ کا ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں اسمبلی میں دورجدید کے تقاضوں اور ٹیکنالوجی پر بات کرنی چاہیے ہم آج بھی بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کی بات کررہے ہیں آئی پی پیز کے ہم بل اد انہیں کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ جو بجلی ہم استعمال نہیں کرتے ہیں اس کا بل اداکرنا پڑتاہے ایوان نے بلوچستان میں بجلی کے بلز کے بقایاجات معاف اور 24 گھنٹے بجلی فراہمی سے متعلق قرارداد اتفاق رائے سے مںظورکرلی۔ جس کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 21 اکتوبرسہ پہر 3بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Recent Posts

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں بڑھ گئیں

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا…

4 hours ago

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے…

5 hours ago

میلانیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس کی بجائے کہاں رہیں گی؟

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کی رہائش گاہ کے حوالے…

5 hours ago

سومال محسن کی لیک ویڈیو کے پیچھے کون ہے؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں حالیہ ہفتوں میں خواتین ٹک ٹاکرز اور مشہور شخصیات کی لیک…

5 hours ago

عمران خان کی فائنل کال: کیا مراد سعید بھی 24 نومبر کو احتجاج میں شریک ہونیوالے ہیں؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما مراد سعید ایک…

5 hours ago

کیا پاکستان میں سوشل ایپ بلو اسکائی کو بھی بلاک کردیا گیا ؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے بعد بلو اسکائی…

5 hours ago