کابینہ، اسمبلی اور سینیٹ اجلاسوں میں تاخیر کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے، رانا ثنا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کابینہ، اسمبلی اور سینیٹ اجلاسوں میں تاخیر کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے جو عمران خان سے ملے بغیر بات نہیں کرنا چاہتی، مولانا کی کوشش ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو بھی منا لیں مگر میرا اندازہ ہے مولانا کی کوشش رائیگاں جائے گی۔
اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ کابینہ، اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کی تاخیر کی وجہ پی ٹی آئی وفد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے، تحریک انصاف کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے اجازت لینے اڈیالہ جیل گئی ہے، تحریک انصاف کے وفد کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملے گی، بانی پی ٹی آئی کا وطیرہ نہیں کہ وہ کسی کے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں۔
رہنما ن لیگ کیا کہنا تھا کہ 2014ٓء سے ان کا ایجنڈا مسائل پیدا کرنا ہے، ہم نے مولانا فضل الرحمان کے مسودے پر اتفاق کیا ہے، معمولی فرق کے ساتھ ہم نے جے یو آئی ف کا مسودہ اپنایا ہے، ہم نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوشش کی وہ نہیں مانے تو ہم مان گئے، مولانا کی کوشش ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو بھی منا لیں، مولانا کی کوشش اچھی ہے مگر میرا اندازہ ہے مولانا کی کوشش رائیگاں جائے گی مولانا کو اب اپنے مسودے کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

Recent Posts

سونے کی قیمت نے اب تک کے تمام ریکارڈ توڑدیئے

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت نے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔ آل…

9 mins ago

نوشہرہ میں زہریلی شراپ پینے سے 6 افراد ہلاک

نوشہرہ (قدرت روزنامہ) طوہہ نظام پور میں زہریلی شراپ پینے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔…

19 mins ago

بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ دو ہفتوں سے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، بیرسٹر سیف کا دعویٰ

پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی…

33 mins ago

26ویں آئینی ترمیم: پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے پیش…

37 mins ago

سندھ میں پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ، رواں سال تعداد 12 ہوگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ میں مزید دو پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں رواں سال…

41 mins ago

آئینی ترمیم پر کوشش ہے مشاورت آج ہر حال میں مکمل ہو، عطا تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے…

3 hours ago