سندھ میں پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ، رواں سال تعداد 12 ہوگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ میں مزید دو پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں رواں سال کیسز کی تعداد 12 ہوگئی ہے، پاکستان میں رواں سال مجموعی طور پر پولیو کے 39 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ادارہ صحت نے سندھ میں مزید دو پولیو کیسز کی تصدیق کی ہے جس کے بعد رواں سال صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین کیسز سانگھڑ اور میرپورخاص سے رپورٹ کیے گئے ہیں جو کہ ٹائپ ون وائلڈ پولیو وائرس کے شکار ہیں جو وائرس کی سب سے خطرناک قسم سمجھی جاتی ہے۔

ای او سی سندھ کے مطابق سندھ بھر میں رواں سال اب تک پولیو وائرس کے بارہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔حیدرآباد، کیماڑی اور جیکب آباد سے دو، دو کیسز جبکہ شکارپور، سجاول، سانگھڑ، میرپورخاص، کراچی ضلع شرقی اور ملیر سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی میں اب تک چار پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں رواں سال اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 39 ہوگئی ہے، پاکستان پولیو پروگرام کے تحت 28 اکتوبر سے 3 نومبر تک انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا جس میں ملک بھر کے پانچ سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

Recent Posts

تیلگو فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کے الزامات پر اداکارہ کا کرارا جواب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اداکارہ اننیا ناگلا نےتیلگو فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کے الزامات پر جواب…

22 mins ago

وفاقی کابینہ اور قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاق کابینہ اور قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق اہم خبرآگئی۔ جیونیوز…

26 mins ago

وینا ملک کی انسٹاگرام بائیو تبدیل، خود کو شہریار کی بندی قرار دیدیا

  لاہور (قدرت روزنامہ) معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے خود کو شہریا…

29 mins ago

فون آرہے ہیں،ہمارا نام ترامیم والے سینیٹرز رکھ دیاگیا ہے،سینیٹردنیش کمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ کا اجلاس 3گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تو سینیٹر…

44 mins ago

کراچی میں چھوٹے بھائی نے غیرت کے نام پر بڑے بھائی کو قتل کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ) ابراہیم حیدری میں چھوٹے بھائی نے غیرت کے نام پر بڑے بھائی کو…

47 mins ago

سینیٹ کا اجلاس تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد بالآخر شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ کا چار مرتبہ ملتوی ہونے والا اجلاس رات کو 8 بجے…

53 mins ago