بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ دو ہفتوں سے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، بیرسٹر سیف کا دعویٰ

پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 14 دن سے قید تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ قید میں غیر انسانی سلوک کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس واچ بانی پی ٹی آئی کی ناجائز قید اور انسانی حقوق خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، عمران خان کو قید تنہائی (آئیسولیشن) میں رکھا جا رہا ہے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 14 دنوں سے چھوٹے سیل میں محدود کر کے بجلی بھی کاٹ دی گئی، انہیں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران تمام تر امور سے ناواقف رکھا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ یہی سلوک رہا تو ملک بھر میں احتجاج کی کال دیں گے، آئینی ترمیم کی منظوری کےلیے حکومت غیرقانونی ہتکھنڈوں پر اتر آئی ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بھی جلد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے اور پھر صوبے کے عوام کو اپنی نئی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔

Recent Posts

تیلگو فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کے الزامات پر اداکارہ کا کرارا جواب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اداکارہ اننیا ناگلا نےتیلگو فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کے الزامات پر جواب…

33 mins ago

وفاقی کابینہ اور قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاق کابینہ اور قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق اہم خبرآگئی۔ جیونیوز…

37 mins ago

وینا ملک کی انسٹاگرام بائیو تبدیل، خود کو شہریار کی بندی قرار دیدیا

  لاہور (قدرت روزنامہ) معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے خود کو شہریا…

41 mins ago

فون آرہے ہیں،ہمارا نام ترامیم والے سینیٹرز رکھ دیاگیا ہے،سینیٹردنیش کمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ کا اجلاس 3گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تو سینیٹر…

56 mins ago

کراچی میں چھوٹے بھائی نے غیرت کے نام پر بڑے بھائی کو قتل کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ) ابراہیم حیدری میں چھوٹے بھائی نے غیرت کے نام پر بڑے بھائی کو…

59 mins ago

سینیٹ کا اجلاس تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد بالآخر شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ کا چار مرتبہ ملتوی ہونے والا اجلاس رات کو 8 بجے…

1 hour ago