نوشہرہ میں زہریلی شراپ پینے سے 6 افراد ہلاک

نوشہرہ (قدرت روزنامہ) طوہہ نظام پور میں زہریلی شراپ پینے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے . پولیس کے مطابق نوشہرہ میں شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر غیر معیاری اور زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 9 کی حالت غیر ہوگئی .

پولیس کے مطابق ہلاک افراد میں تین کا تعلق اٹک سے ہے جبکہ تین کا تعلق نوشہرہ کے علاقے نظامپور سے ہے . پولیس کے مطابق ہلاک اور متاثرہ افراد شادی میں شرکت کےلیے آئے تھے، غیر معیار زہریلی شراب پینے سے واقعہ پیش آیا، مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں