سینیٹ کا اجلاس تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد بالآخر شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ کا چار مرتبہ ملتوی ہونے والا اجلاس رات کو 8 بجے شروع ہونا تھا جو تقریبا 3 گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا .

اجلاس میں وقفہ سوالات مؤخر کرنے کی تحریک منظورکرلی گئی،تحریک سینیٹر عرفان صدیقی نے پیش کی .

سینیٹ میں بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل 2024 پیش کردیا گیا،بل وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب نے پیش کیا،محمد اورنگزیب نے کہا کہ بینکنگ آرڈیننس 2008 میں گلوبل کراسسز آئے ،عالمی پریکٹس کے مطابق کوئی بھی ادارہ مشکل میں جائے تو اس کی ٹیکس کی رقم استعمال نہ کی جائے اس کے لئے اصلاحات لائی جا رہی ہیں مائیکرو فنانس بینکنگ کو نقصان سے بچانے کے لئے یہ بل لایا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں