کراچی میں چھوٹے بھائی نے غیرت کے نام پر بڑے بھائی کو قتل کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ) ابراہیم حیدری میں چھوٹے بھائی نے غیرت کے نام پر بڑے بھائی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا، فرار ہونے والے ملزم کو پولیس نے 2 گھٹنے کے اندر گرفتار کر کے آلہ قتل کلہاڑی برآمد کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے ایس ایچ او ابراہیم حیدری فہدالحسن نے بتایا کہ جمعہ گوٹھ حسینی امام بارگاہ کے قریب گھر کے اندر قتل کی واردات میں 45 سالہ علی اکبر نامی شخص کی لاش ملی جسے کلہاڑی کے وار سے قتل کیا گیا۔پولیس نے مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دی جبکہ ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کو جیسے ہی پتہ چلا کہ قتل کی واردات میں مقتول کا چھوٹا بھائی اللہ ڈنو ملوث ہے جو کہ موقع سے فرار ہوگیا ہے پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔

فہدالحسن نے بتایا کہ مقتول گھر پر اکیلا رہتا تھا جس نے چند سال قبل بیوی کو چھوڑ دیا تھا جبکہ وہ ایک کشتی کا مالک تھا جو اس نے کرایے پر دی ہوئی تھی، گرفتار ملزم ماہی گیر ہے جو اپنے کام کی وجہ سے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے جاتا ہے جس کے باعث گھر پر اس کی اہلیہ اور کمسن بیٹی اکیلی ہوتی تھیں۔ملزم نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس نے اپنے بڑے بھائی کو غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا ہے جبکہ اس کی اہلیہ چند ماہ کی حاملہ بھی ہے، ملزم نے چند روز قبل اپنی اہلیہ کو میکے بھیج دیا تھا جس کے بعد ملزم نے جمعے کو رات گئے اپنے بھائی کو قتل کر دیا۔

Recent Posts

تیلگو فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کے الزامات پر اداکارہ کا کرارا جواب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اداکارہ اننیا ناگلا نےتیلگو فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کے الزامات پر جواب…

7 mins ago

وفاقی کابینہ اور قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاق کابینہ اور قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق اہم خبرآگئی۔ جیونیوز…

11 mins ago

وینا ملک کی انسٹاگرام بائیو تبدیل، خود کو شہریار کی بندی قرار دیدیا

  لاہور (قدرت روزنامہ) معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے خود کو شہریا…

15 mins ago

فون آرہے ہیں،ہمارا نام ترامیم والے سینیٹرز رکھ دیاگیا ہے،سینیٹردنیش کمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ کا اجلاس 3گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تو سینیٹر…

29 mins ago

سینیٹ کا اجلاس تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد بالآخر شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ کا چار مرتبہ ملتوی ہونے والا اجلاس رات کو 8 بجے…

38 mins ago

پی سی بی نے سب سے اہم فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کو ملتوی کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سب سے اہم فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی…

53 mins ago