فون آرہے ہیں،ہمارا نام ترامیم والے سینیٹرز رکھ دیاگیا ہے،سینیٹردنیش کمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ کا اجلاس 3گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تو سینیٹر محمد اورنگزیب نے بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا .

اسی دوران سینیٹر دنیش کمار نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے بات کرنے کی اجازت مانگی،دنیش کمار کو اجازت ملی تو انہوں نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ آج 6دن ہوچکے ہیں ہم مسلسل آرہے ہیں،آج ترامیم پیش کی جائیں .

انہوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے درخواست کی کہ فون آرہے ہیں کہ کیا بناترامیم کا،اب ہمارا نام ترامیم والے سینیٹرز رکھ دیا گیا ہے .

جواب میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا اس کو دیکھیں گے اگر آپ عوامی مفاد میں کچھ کہنا چاہتے ہیں تو کہیں .

. .

متعلقہ خبریں