تیلگو فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کے الزامات پر اداکارہ کا کرارا جواب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اداکارہ اننیا ناگلا نےتیلگو فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کے الزامات پر جواب دیتے ہوئے دفاعی پوزیشن اختیار کرلی۔28 سالہ اداکارہ اننیا ناگلا نے اپنی نئی فلم’پوٹل‘ سے متعلق پریس کانفرنس میں رپورٹر کے سوال پر دفاعی انداز اپنایا۔رپورٹر نے فلم انڈسٹری کے اندرونی ذرائع کی بنیاد پر دعویٰ کیا کہ تیلگو فلم انڈسٹری میں ہر خاتون اداکارہ کو کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
رپورٹر نے مزید کہا کہ انڈسٹری میں خواتین اداکاروں کا معاوضہ بھی اس بنیاد پر ہی طے پاتا ہے کہ وہ اس پر راضی ہیں یا نہیں ہیں۔جواباً اداکارہ اننیا ناگلا نے تمام خواتین اداکاروں کے کاسٹنگ کاؤچ کے الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ ’میں نے کبھی بھی کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا نہیں کیا‘۔اداکارہ نے رپورٹر سے استفسار کیا کہ ’یہ سوال پوچھتے ہوئے آپ اتنا یقین سے کیسے کہہ سکتی ہیں؟ جبکہ وہاں ایسی کوئی بات نہیں۔رپورٹر نے جب اپنے موقف کو سخت سے پیش کیا تو اداکارہ نے جواب دیا کہ یہ 100 فیصد غلط ہے، میں نے کبھی بھی کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا نہیں کیا، اس لیے تردید کرتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے انڈسٹری میں ایسا ہوتا ہو، لیکن ہم ہر بار صرف منفی رخ ہی کو دیکھتے ہیں، یہ کہنا کہ آمادگی کے بغیر کوئی مواقع نہیں دیتا، معذرت کے ساتھ یہ بدتمیزی پر مبنی الفاظ ہیں۔

رپورٹر نے اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ ایسی باتیں فلم انڈسٹری لوگ ہی کہتے ہیں، جس پر اننیا ناگلا نے جواب دیا کہ آپ کی بات اور رائے اس پر قائم ہے جو آپ نے سنا ہے لیکن میری رائے اس بنیاد پر مبنی ہے جس کا میں نے تجربہ کیا ہے۔

Recent Posts

وفاقی کابینہ اور قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاق کابینہ اور قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق اہم خبرآگئی۔ جیونیوز…

10 mins ago

وینا ملک کی انسٹاگرام بائیو تبدیل، خود کو شہریار کی بندی قرار دیدیا

  لاہور (قدرت روزنامہ) معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے خود کو شہریا…

14 mins ago

فون آرہے ہیں،ہمارا نام ترامیم والے سینیٹرز رکھ دیاگیا ہے،سینیٹردنیش کمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ کا اجلاس 3گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تو سینیٹر…

28 mins ago

کراچی میں چھوٹے بھائی نے غیرت کے نام پر بڑے بھائی کو قتل کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ) ابراہیم حیدری میں چھوٹے بھائی نے غیرت کے نام پر بڑے بھائی کو…

31 mins ago

سینیٹ کا اجلاس تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد بالآخر شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ کا چار مرتبہ ملتوی ہونے والا اجلاس رات کو 8 بجے…

37 mins ago

پی سی بی نے سب سے اہم فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کو ملتوی کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سب سے اہم فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی…

52 mins ago