آئینی ترمیم پراتفاق رائے چاہتے ہیں،ایسا نہ ہوا تو دوسرے آپشنز استعمال کریں گے، عطا تارڑ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومتی نمائندوں نے دعویٰ کیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم پرکوئی اتفاق رائے نہیں ہوتا تو دوسرے آپشنز استعمال کیے جائیں گے۔ سیاسی جماعتوں کو ایک پوائنٹ پر اکٹھا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، جس کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ہفتہ کے روز وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے لیے نمبرز کا کوئی مسئلہ نہيں ہے، ہمارے پاس مزید آپشنز بھی موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھنے کی ہےلیکن ایسا نہیں ہوتا تو پھر دوسرے آپشنز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے ترمیمی مسودے پر اتفاق کر لیا ہے، رانا ثنا اللہ
وزیر اعظم کے خصوصی مشیر رانا ثنا اللّٰہ نے اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ آئینی ترامیم کا معاملہ ہفتہ کے روز حل نہ ہو سکا تو امید ہے اتوار تک حل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے منظور کردہ مسودے پراتفاق کر لیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کو تو ان کے بانی چیئرمین اتفاق کی اجازت ہی نہيں ديں گے کیوں کہ ان کا ایجنڈا بھی اتفاق رائے والا رہا ہی نہیں ہے۔
آئینی ترمیم اپنے اداروں میں بنے ڈکٹیٹرز کے لیے ہے، حنیف عباسی
ادھرمسلم لیگ ن کے ممبراسمبلی حنیف عباسی نے کہا کہ حکومت آئینی ترمیم ہرحال میں منظور کروائے گی، کیونکہ عدالتی نظام میں اصلاحات لانا وقت کا تقاضا ہے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ جو اپنے اداروں میں ڈکٹیٹر بنے ہوئے تھے دراصل 26 ویں آئینی ترمیم خاص کر کے ان کے لیے ہے۔

Recent Posts

مودی کو خود آنا چاہئے تھا ،پاک بھارت تعلقات بارے مثبت سوچتا ہوں : نواز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف پاک…

1 min ago

بانی پی ٹی آئی آئینی ترمیم کے بدلے این آر او حاصل کرنا چاہتے ہیں جو ملنا نہیں،عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی آئینی ترمیم…

12 mins ago

قومی اسمبلی کا اجلاس شام 6بجے ہوگا، 9نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر سردارایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شام 6بجے ہوگا، قومی…

16 mins ago

پیپلز پارٹی کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب، آئینی ترمیم پر بریفنگ متوقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے دو پہر دو بجے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس…

19 mins ago

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان آج پھر مذاکرات ہوں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور جے یو آئی کے درمیان آج پھر…

24 mins ago

سینیٹ؛ آئینی ترمیم کیلئے حکومت کو 64ارکان کی حمایت درکار، اصل میں پوزیشن کیا ہے؟جانیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹ میں آئینی ترمیم کیلئے حکومت کو دو تہائی ارکان کی حمایت درکار…

28 mins ago