پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت عمران خان کو جیل میں بٹھا کر خود مزے لوٹ رہی ہے: واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کو یہاں تک پہنچانےمیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت کاکردار ہے۔
پارلیمنٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ کوئی ہے یا نہیں 26ویں ترمیم پاس ہونےجارہی ہے، آجائیں گے تو سب بچ جائیں گے ورنہ ترمیم تو ہوجائے گی اور ہیرو سے زیرو ہونے میں دیر نہیں لگتی۔
انہوں نے کہا کہ اگر سمجھتے ہو اٹھایا ہے تو جاؤ سمجھ لو اٹھایا ہے، الزامات پر اب کوئی وضاحت نہیں ہوگی جس نے جو سمجھنا ہےجو الزام لگانا ہے لگاتا رہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کو یہاں تک پہنچانےمیں پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کاکردار ہے، قوم کو سمجھ آگئی ہےکہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نےپاکستان کوبربادکیا، یہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بٹھا کر خود مزے لوٹ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ عمران خان نے جیل میں ملاقات کیلئے جانے والی پارٹی قیادت کو کھری کھری سنائیں اور کہاکہ جیل سے نکلنے کا جو پلان دیا تھا اس پر کسی نے عمل نہیں کیا، میرے منصوبے پر عمل کریں گے تو ہی باہر آسکوں گا۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا مجھے آپ لوگوں سے کوئی فائدہ نہیں، میں نے احتجاج جاری رکھنے کا کہا تھا ، آپ کے تمام احتجاج فلاپ ہوئے، آپ سے کہا تھا کہ ایس سی او پر احتجاج کرنا ہے لیکن کسی نے عمل نہیں کیا۔
جیل ذرائع سے باہر آئی خبر پر ردعمل میں تحریک انصاف کے بیرسٹر علی ظفر نےکہاکہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی ناراضی یا سرزنش نہيں کی، ایسی خبریں بے بنیاد ہیں، انہوں نے اپنی رہائی سےمتعلق بھی کچھ ایسا نہیں کہا، بانی پی ٹی آئی سے آئینی ترمیم سےمتعلق مزید مشاورت کی ضرورت ہے۔

Recent Posts

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

56 mins ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

1 hour ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

2 hours ago

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…

2 hours ago

تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…

2 hours ago

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

2 hours ago