اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ میں بھارت اے نے پاکستان شاہینز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے دی۔
عمان کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ کپتان تلک ورما نے 44، پربھ سمرن سنگھ نے 36 اور ابھیشیک شرما نے 35رنز بنائے جبکہ پاکستان نے سفیان مقیم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام ہوگئی اور 7رنز سے میچ ہار گئی۔ گرین شرٹس مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بناسکی۔ عرفات منہاس نے 41، یاسر خان نے 33 اور قاسم اکرم نے 27رنز اسکور کیے۔ بھارت کے انشول کمبوج نے تین، نشانت اور راسک نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل دن کے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات نے عمان کو چار وکٹ سے مات دی، عمان نے پہلے بیٹنگ میں 8وکٹ پر 150رنز بنائے، یوا ے ای نے ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…