اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں اسموگ کی صورت میں پھیلنے والی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے مصنوعی بارش کی تیاریاں۔
فضائی آلودگی کے حوالے سے اعداد شمار کرنے والے ادارے کے مطابق لاہور کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے۔ جب کہ بارہا لاہور اس فہرست میں پہلے نمبر ہوتا ہے۔
لاہور میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے سدباب کے لیے حکومت نے مصنوعی بارش کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسموگ پر قابو پانے کے لیے مصنوعی بارش کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ اس حوالے سے بچوں کو اسکولوں میں چھٹیاں دینے کی بھی تجویز پیش نظر ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں مصنوعی بارش پر 35 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات اور ماحولیات تیاریاں کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس قبل گزشتہ سال دسمبر کے دوران پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار لاہور کے مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش کی گئی تھی۔
اس وقت نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے آج پاکستان میں پہلی مصنوعی بارش کردی ہے۔ لاہور کے 10 حصوں میں ہلکی پھلکی بارش ہوئی ہے۔ پہلے اسپیل کے کچھ ٹائم بعد مصنوعی بارش کا دوسرا اسپیل بھی کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت کے لیے اسموگ کا مسئلہ جان کا روگ بنا ہوا ہے، اسموگ کی وجہ سے سانس کی بیماریاں پھیل رہی ہیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ٹرمپ کی صدارت میں چینی معیشت پر مزید دباؤ ڈالنے کی پالیسی کا امکان اسلام…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج نمایاں کمی دیکھنے…
کراچی(قدرت روزنامہ) کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ مزید دباؤ کا شکار ہو گیا ہے۔ اسٹیٹ…
لاہور(قدرت روزنامہ) خود ساختہ پاکستانی نژاد گلوکار چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں…
لاہور(قدرت روزنامہ)اوپن مارکیٹ میں گھی مہنگا ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دو ہفتوں میں تیسری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…