پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے درمیان آئینی ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہو چکا ہے، بلاول بھٹو


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان آئینی ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہو چکا ہے، مولانا فضل الرحمان کے مسودے کو من وعن تسلیم کیا گیا ہے۔
ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پارلیمان کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے میری بات چیت اور مشاورت جاری ہے، میری خواہش ہے کہ مولانا فضل الرحمان خود مسودہ پارلیمان میں پیش کریں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمعیت علمائے اسلام کا آئینی ترمیم کا مسودہ من و عن تسلیم کیا ہے، حتیٰ کہ کوئی ’کوما‘ ’نکتہ‘ بھی تبدیل نہیں کیا، ہم نے سیاسی طور پر جو کر سکتے تھے ہم نے کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ثابت کرے کہ وہ آئینی ترمیم میں سنجیدہ ہے، ہم چاہتے ہیں پی ٹی آئی بھی ہمارے ساتھ چلے اور آئینی ترمیم پر اپنی رائے دے اور بعد میں ’رونا دھونا‘ نہ کرے، ہمیں امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان تحریک انصاف کو راضی کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل سے متعلق بھی بل میں تبدیلیاں ہیں۔ مولانا فضل الرحمان جو مجلس شوریٰ میں چیزیں شامل کریں گے اس پر اتفاق کریں گے۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آج بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی۔ شکر ہے یہ ملاقات ہو گئی، امید ہے مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کو بھی قائل کر لیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدالتی اصلاحات پر مولانا فضل الرحمٰن سے بات چیت کے لیے مسلسل رابطہ ہے، ہمارے درمیان آئینی بینچزپراتفاق ہوگیا ہے، بہت طویل مشاورتی عمل کے بعد آئین سازی کا عمل آگے بڑھتا جارہا ہے، ہمیں اس میں کامیابی مل رہی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیاسی اتفاق رائے کے لیے ہم نے دن رات کام کیا جس کا مقصد آئین اورپارلیمنٹ کو مزید طاقتوربنانا ہے، جس طریقے سے مولانا فضل الرحمٰن چاہتے تھے اس طرح مسودہ بنایا ہے، جو ڈرافٹ ہمارا ہے وہ مولانا فضل الرحمٰن نے خود لکھا ہے اس لیے چاہتا ہوں وہ خود پارلیمنٹ میں اسے پیش کریں۔

Recent Posts

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج نمایاں کمی دیکھنے…

5 mins ago

پاکستانی روپیہ مزید دباؤ کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ) کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ مزید دباؤ کا شکار ہو گیا ہے۔ اسٹیٹ…

7 mins ago

چاہت فتح علی خان اور ادکارہ ہانیہ عامر میں کیا مماثلت ہے؟ سوشل میڈیا پر ہلچل

لاہور(قدرت روزنامہ) خود ساختہ پاکستانی نژاد گلوکار چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں…

18 mins ago

5 کلو گھی و آئل کا پیک 100 روپے تک مزید مہنگا

لاہور(قدرت روزنامہ)اوپن مارکیٹ میں گھی مہنگا ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دو ہفتوں میں تیسری…

39 mins ago

سولر سسٹم کی نئی حیران کن قیمتیں سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

51 mins ago

عمرہ زائرین کو اب کیا کرنا ہوگا؟ نیا ہدایت نامہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ادارہ امور حرمین نے عمرہ ادائیگی کے لیے حرمین شریفین آنے والے زائرین…

1 hour ago